مرکزی مواد پر جائیں
☀️ اسلام آباد: 26°C
ہفتہ، 3 اکتوبر 2026
تازہ ترین
📊 ریٹ
USD/PKR 276.82 EUR/PKR 311.47 GBP/PKR 366.01 سونا/تولہ 429,945 PKR KSE-100 78,400 Bitcoin $84,659 USD/PKR 276.82 EUR/PKR 311.47 GBP/PKR 366.01 سونا/تولہ 429,945 PKR KSE-100 78,400 Bitcoin $84,659
تازہ ترین

پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی کا اڈیالہ جانے کا فیصلہ، سہیل آفریدی کا قافلہ چل پڑا

📅 منگل، 19 مئی 2026 ✍️ Muhammad Khalid ⏱ 3 منٹ
پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی کا اڈیالہ جانے کا فیصلہ، سہیل آفریدی کا قافلہ چل پڑا
f 𝕏 ✈ شیئر کریں
f 𝕏
✓ لنک کاپی ہو گیا

اسلام آباد/پشاور (دوست نیوز۔ 19 مئی2026ء) پاکستان تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کے بعد سیاسی صورتحال میں تیزی آگئی، جہاں پارٹی اراکین نے اڈیالہ جیل جانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کا اہم اجلاس ہوا جس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی قید اور حالیہ سیاسی صورتحال پر مشاورت کی گئی، اجلاس میں متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ پارٹی کے اراکینِ پارلیمنٹ اڈیالہ جیل جائیں گے تاکہ اپنے لیڈر کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا جا سکے۔

پارلیمانی پارٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ عمران خان سے ملاقات اور جیل کے باہر احتجاجی موجودگی کے لیے تمام اراکینِ اسمبلی اڈیالہ جیل کا رخ کریں گے، اجلاس میں موجود قومی و صوبائی اسمبلی کے اراکین نے عزم ظاہر کیا کہ وہ اپنے قائد کی رہائی تک پرامن جدوجہد جاری رکھیں گے جب کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ سہیل آفریدی نے اس فیصلے پر فوری عملدرآمد کرتے ہوئے اپنے قافلے کے ہمراہ اڈیالہ جیل کی جانب پیش قدمی شروع کر دی ہے۔

صوبائی وزیر شفیع جان نے بتایا کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ محمد سہیل خان آفریدی وزیراعلیٰ ہاؤس پشاور سے اڈیالہ جیل کیلئے روانہ ہوگئے ہیں، ان کے ہمراہ صوبائی وزراء اور پی ٹی آئی کے صوبائی اراکین اسمبلی اور کارکنوں کی بڑی تعداد بھی موجود ہے، وزیراعلیٰ سابق وزیراعظم عمران خان سے ملاقات اور ان کی بہنوں سے اظہارِ یکجہتی کیلئے اڈیالہ جیل جا رہے ہیں، صوبائی وزراء اور قومی و صوبائی اسمبلی کے اراکین کے قافلے راستے میں ان کے ساتھ شامل ہوتے جائیں گے۔

بتایا جارہا ہے کہ پی ٹی آئی کے اس فیصلے کے بعد اڈیالہ جیل اور گردونواح میں سکیورٹی کے انتظامات انتہائی سخت کر دیئے گئے ہیں، خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ اور ایسی اطلاعات بھی موصول ہورہی ہیں کہ پولیس کی جانب سے اڈیالہ جیل کی طرف جانے والے تحریک انصاف کے اراکین اسمبلی و دیگر کارکنوں اور رہنماؤں کو کو روکنے کے لیے کنٹینرز یا دیگر رکاوٹیں کھڑی کی جا سکتی ہیں

ٹیگز: #pakistan #pti
SPONSORED — Dost Marketing

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں