لاہور میں ٹریفک وارڈن نے تلخ کلامی پر خاتون کو تھپڑ جڑ دیا

لاہور (دوست نیوز۔ 19 مئی2026ء) لاہور کے علاقے مزنگ میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں ایک ٹریفک وارڈن نے خاتون پر ہاتھ اٹھا دیا، فرائض کی ادائیگی کے بجائے قانون ہاتھ میں لینے والے ٹریفک وارڈن کو معطل کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب کے صوبائی دارالحکومت کے گنجان آباد علاقے مزنگ میں ایک ٹریفک وارڈن کی جانب سے خاتون کے ساتھ بدتمیزی اور مبینہ طور پر ہاتھ اٹھانے کا واقعہ سامنے آیا ہے، واقعے کی اطلاع ملتے ہی چیف ٹریفک آفیسر لاہور نے فوری کارروائی کرتے ہوئے متعلقہ وارڈن کو عہدے سے معطل کر دیا۔اس واقعے کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ مزنگ کے علاقے میں ڈیوٹی پر مامور ٹریفک وارڈن اختر اور ایک خاتون کے درمیان کسی بات پر تکرار ہوئی، جس کے دوران وارڈن نے اخلاقی حدود پار کرتے ہوئے خاتون پر ہاتھ اٹھا دیا، واقعے کی اطلاع اور سوشل میڈیا پر فوٹیج سامنے آنے کے بعد شہریوں نے شدید غم و غصے کا اظہار کیا، جس پر محکمہ ٹریفک پولیس حرکت میں آگیا۔
