تازہ ترین
وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے

✓ لنک کاپی ہو گیا
کوئٹہ۔19مئی (دوست نیوز):وزیراعظم محمد شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے ۔ منگل کو وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق کوئٹہ ائیر پورٹ پر وزیراعظم کا گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل نے استقبال کیا۔ وزیراعظم کوئٹہ میں صوبائی قیادت سے ملاقات کریں گے۔ وزیراعظم نیشنل ایکشن پلان کی صوبائی ایپکس کمیٹی کے اجلاس کی صدارت بھی کریں گے۔
ٹیگز:
#balochistab
#pakistan
