مرکزی مواد پر جائیں
☀️ اسلام آباد: 26°C
ہفتہ، 3 اکتوبر 2026
تازہ ترین
📊 ریٹ
USD/PKR 276.82 EUR/PKR 311.47 GBP/PKR 366.01 سونا/تولہ 429,945 PKR KSE-100 78,400 Bitcoin $84,635 USD/PKR 276.82 EUR/PKR 311.47 GBP/PKR 366.01 سونا/تولہ 429,945 PKR KSE-100 78,400 Bitcoin $84,635
بزنس

کارانداز اور فِنیکٹ کے درمیان کنیکٹویٹی سے بڑھ کر ادائیگیوں کیلئے اشتراک

📅 پیر، 18 مئی 2026 ✍️ Editor ⏱ 4 منٹ
کارانداز
f 𝕏 ✈ شیئر کریں
f 𝕏
✓ لنک کاپی ہو گیا

پاکستان،18مئی،2026: کارانداز پاکستان نے پہلے آف لائن پیمنٹس انوویشن چیلنج کے کامیاب شرکاءمیں سے ایک،فنیکٹ (Finnect) کے ساتھ شراکت قائم کی ہے تاکہ ادائیگی کے ایسے آف لائن حل کی فراہمی میں مدد کی جا سکے جو کم یا بغیر انٹرنیٹ کنیکٹیویٹی والے ماحول میں بھی کام کر سکیں۔

پاکستان جس طرح ایک زیادہ ڈیجیٹائزڈ معیشت کی جانب بڑھ رہا ہے، وقفے وقفے سے منقطع ہونے والا انٹرنیٹ کے ذریعے رابطہ ڈیجیٹل ذرائع سے ادائیگیوں کو وسیع پیمانے پر اپنانے میں بڑی رکاوٹ بنا ہوا ہے۔ یہ چیلنج خاص طور پر چھوٹے کاروباری اداروں اور دیہی، نیز دور دراز اور پسماندہ علاقوں کے صارفین کے علاوہ شہروں میں بھی اُن مقامات کے لیے زیادہ اہم ہے جہاں انٹرنیٹ کی رسائی اکثر ناقابلِ بھروسا ہوتی ہے۔

اس تعاون کے ذریعے، فنیکٹ ’راست ایکو سسٹم ‘سے فائدہ اٹھاتے ہوئے آف لائن ادائیگی کے حل کی فراہمی کو تیز کرنے پر توجہ مرکوز کرے گا۔ اس شراکت کا مقصد ایسے تاجروں اور کمیونٹیز کے لیے محفوظ، بڑے پیمانے پر قابلِ توسیع اور مقامی طور پر موزوں ادائیگی کے اختیارات فراہم کرنا ہے جہاں نیٹ ورک کے مسائل ڈیجیٹل مالیاتی رسائی کو محدود کر رہے ہیں۔

فنیکٹ ، جو ’راست کیو آر ساؤنڈ باکس (Raast QR soundbox)‘ کی فراہمی میں مہارت رکھنے والا ڈیجیٹل ذرائع سے ادائیگیوں کا ایک سہولت کار ادارہ ہے، اس وقت پاکستان کے 20 سے زائد شہروں میں لین دین کی سہولت فراہم کر رہا ہے۔ یہ باہمی تعاون 2 Tier اور 3Tier کی مارکیٹوں میں تاجروں کو نیٹ ورک میں شامل کرنے اور ڈیجیٹل ذرائع سے ادائیگیوں کی قبولیت کو وسعت دینے میں مددگار ثابت ہوگا۔

کارانداز پاکستان کے چیف ایگزیکٹو آفیسر، وقاص الحسن نے کہا: ” نقدی کے بغیر(cashless) معیشت کی طرف پاکستان کی منتقلی لازمی طور پر یہاں کے عوام اور مارکیٹوں کے زمینی حقائق کو مدِ نظر رکھ کر ہونا چاہیے۔ فنیکٹ کے ساتھ اس شراکت کے ذریعے، کارانداز ایسی عملی جدت طرازی کی معاونت کر رہا ہے جو ’راست ایکو سسٹم‘ کو مضبوط بناتی ہے اور پسماندہ مارکیٹوں تک ڈیجیٹل ذرائع سے محفوظ اور قابلِ بھروسا ادائیگی کے حل فراہم کرتی ہے؛ ان مارکیٹوں میں چھوٹے کاشتکار، چھوٹے تاجر اور وہ دیہی کمیونیٹیز شامل ہیں جو پاکستان کی ہمہ گیر ڈیجیٹل معیشت کے لیے مرکزی حیثیت رکھتی ہیں۔“

معاہدے پر دستخط کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے، فنیکٹ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر، شاہنواز محمود نے کہا: ”کارانداز کے ساتھ یہ شراکت پورے پاکستان میں ڈیجیٹل ذرائع سے قابلِ بھروسا ادائیگی کے حل کو وسعت دینے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔’راست کیو آر ‘ کی فراہمی میں اپنے عملی تجربے کو بروئے کار لاتے ہوئے، ہمارا مقصد ان تاجروں اور کمیونیٹیز کے لیے سادہ اور عملی ادائیگی کے نظام لانا ہے جو اب بھی نیٹ ورک کے مسائل کا سامنا کر رہے ہیں۔ ہماری توجہ ایک ایسے ڈیجیٹل مالیاتی منظرنامے کی تشکیل میں مدد کرنا ہے جو مقام یا جگہ کی پرواہ کیے بغیر، ہر ایک کے لیے کارآمد ہو۔“

یہ اقدام کارانداز کی مالی شمولیت میں حائل عملی رکاوٹوں کو دور کرنے اور ایسی جدت طرازیوں کی معاونت پر مسلسل توجہ کی عکاسی کرتا ہے، جس سے پورے پاکستان میں ڈیجیٹل ادائیگیوں تک رسائی کو مزید آسان بنایا جا سکے۔

SPONSORED — Dost Marketing

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں