مرکزی مواد پر جائیں
☀️ اسلام آباد: 26°C
ہفتہ، 3 اکتوبر 2026
تازہ ترین
📊 ریٹ
USD/PKR 276.82 EUR/PKR 311.47 GBP/PKR 366.01 سونا/تولہ 429,945 PKR KSE-100 78,400 Bitcoin $84,627 USD/PKR 276.82 EUR/PKR 311.47 GBP/PKR 366.01 سونا/تولہ 429,945 PKR KSE-100 78,400 Bitcoin $84,627
صفحہ اول

پگھلتے گلیشیئرز سیلابی خطرات میں اضافے کا باعث ہیں، احسن اقبال

📅 پیر، 18 مئی 2026 ✍️ Muhammad Khalid ⏱ 2 منٹ
ahsan iqbal
f 𝕏 ✈ شیئر کریں
f 𝕏
✓ لنک کاپی ہو گیا

پاکستان کو موسمیاتی تبدیلیوں سے بڑھتے خطرات کا سامنا ہے، پگھلتے گلیشیئرز سیلابی خطرات میں اضافے کا باعث ہیں، وفاقی وزیراحسن اقبال کا این ڈی ایم اے کے زیر اہتمام پاک چین سمپوزیم سے خطاب

اسلام آباد۔18مئی (دوست نیوز):وفاقی وزیربرائے منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان کو موسمیاتی تبدیلیوں سے بڑھتے خطرات کا سامنا ہے،گلگت بلتستان، خیبرپختونخوا اور دیگر علاقوں میں تیزی سے پگھلتے گلیشیئرز سیلابی خطرات میں اضافے کا باعث ہیں۔پیر کو این ڈی ایم اے سے جاری بیان کے مطابق این ڈی ایم اے کے زیر اہتمام آبی و زمینی خطرات سے نمٹنے کے حوالے سے ووسرے پاک چین سمپوزیم کا آغاز ہو گیاہے،دوسرا پاک چین سمپوزیم 18تا19 مئی تک این ڈی ایم اے ہیڈ کواٹرزمیں جاری رہے گا۔سمپوزیم میں دونوں ممالک کے ماہرین ممکنہ خطرات سے نمٹنے کے لیے اپنی تحقیق اور تجربات کا تبادلہ کریں گے۔سمپوزیم کے افتتاحی سیشن کے دوران آفات سے نمٹنے اور خطرات کے تدارک کے لیے عالمی سطح پر نافذ بہترین لائحہ عمل اور طریقہ کار پر مبنی کتابچے کا اجراء بھی کیا گیا۔

ٹیگز: #flood #ndma #pakistan
SPONSORED — Dost Marketing

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں