پاکستان کی ثالثی کے ذریعے امریکہ کے ساتھ مذاکرات جاری ہیں، ایرانی وزارت خارجہ

تہران (ادوست نیوز۔ 18 مئی2026ء) ایرانی دفترِ خارجہ نے تصدیق کی ہے کہ پاکستان کے ذریعے مذاکرات کا عمل جاری ہے اور دونوں ممالک نے حالیہ تجاویز پر اپنے تبصرے بھی بھیج دیئے ہیں۔
ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ ایران اور امریکہ کے درمیان پاکستان کی ثالثی میں مذاکرات کا سلسلہ جاری ہے، تہران کی جانب سے پیش کی گئی حالیہ تجاویز پر ایران اور امریکہ دونوں نے اپنے جوابات اور تبصرے جمع کروا دیئے ہیں، پاکستان اس وقت دونوں ممالک کے درمیان ثالث کا کردار ادا کر رہا ہے تاکہ خطے میں جاری تناؤ کو کم کیا جا سکے۔ان کا کہنا ہے کہ ایرانی اور عمانی تکنیکی ٹیموں نے گزشتہ ہفتے عمان میں ملاقات کی، جس کا مقصد آبنائے ہرمز میں جہاز رانی کی محفوظ منتقلی کے لیے ایک بین الاقوامی طریقہ کار وضع کرنا تھا، ماہرین کی سطح پر مذاکرات کا اگلا دور آئندہ ہفتے عمان میں ہوگا تاکہ اس فریم ورک کو حتمی شکل دی جا سکے، ایران نے واضح کیا ہے کہ وہ عمان اور دیگر متعلقہ فریقین کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے تاکہ بین الاقوامی قوانین کے تحت سمندری حدود میں امن و سلامتی کو یقینی بنایا جا سکے۔v
