مرکزی مواد پر جائیں
☀️ اسلام آباد: 26°C
اتوار، 4 اکتوبر 2026
تازہ ترین
📊 ریٹ
USD/PKR 276.83 EUR/PKR 311.48 GBP/PKR 365.99 سونا/تولہ 429,972 PKR KSE-100 78,400 Bitcoin $84,805 USD/PKR 276.83 EUR/PKR 311.48 GBP/PKR 365.99 سونا/تولہ 429,972 PKR KSE-100 78,400 Bitcoin $84,805
بزنس

ایس آئی ایف سی کی کاوشوں کی بدولت ٹیکس اصلاحات اور سرمایہ کاری کے فروغ میں اہم پیش رفت ہوئی

📅 اتوار، 17 مئی 2026 ✍️ Muhammad Khalid ⏱ 2 منٹ
ایس آئی ایف سی کی کاوشوں کی بدولت ٹیکس اصلاحات اور سرمایہ کاری کے فروغ میں اہم پیش رفت ہوئی
f 𝕏 ✈ شیئر کریں
f 𝕏
✓ لنک کاپی ہو گیا

اسلام آباد۔17مئی (دوست نیوز):ایس آئی ایف سی کی کاوشوں کی بدولت ٹیکس اصلاحات اور سرمایہ کاری کے فروغ میں اہم پیش رفت ہوئی ۔ ایس آئی ایف سی کی مؤثر سہولت کاری اور پالیسی تعاون کے باعث توانائی، ریفائنری اپگریڈیشن اور سرمایہ کاری کے فروغ کےلئے اہم اقدامات جاری ہیں ۔ آئندہ بجٹ 27-2026 میں آئل ریفائنریز کےلئے بڑا ٹیکس مسئلہ حل کرنے کےلئے ایس آئی ایف سی کلیدی کردار ادا کر رہا ہے ۔براؤن فیلڈ ریفائنری اپگریڈیشن پالیسی سے متعلق ٹیکس رکاوٹیں دور ہونے کے بعد اپگریڈیشن کا عمل تیز ہو گا ۔ ماہرِین معاشیات کے مطابق مقامی سرمایہ کاری میں توسیع اور اپگریڈیشن سے غیر ملکی سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھے گا۔ملک میں توانائی کی قیمتیں اور غیر مستقل ٹیکس پالیسیوں میں رکاوٹ کے باوجود کاروباری برادری کی کارکردگی مثالی رہی ۔پالیسی میں بہتری اور صنعتی اپگریڈیشن کے نتیجے میں درآمدی ایندھن پر انحصار میں نمایاں کمی، توانائی خودکفالت اور معیشت مستحکم ہو گی ۔ ایس آئی ایف سی کی کاوشوں سے سرمایہ کاری کے فروغ، صنعتی اپگریڈیشن اور کاروباری ماحول میں بہتری کےلئے ادارہ جاتی تعاون مضبوط ہو رہا ہے۔

ٹیگز: #BUINESS #pakistan
SPONSORED — Dost Marketing

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں