مرکزی مواد پر جائیں
☀️ اسلام آباد: 26°C
اتوار، 4 اکتوبر 2026
تازہ ترین
📊 ریٹ
USD/PKR 276.83 EUR/PKR 311.48 GBP/PKR 365.99 سونا/تولہ 429,972 PKR KSE-100 78,400 Bitcoin $84,842 USD/PKR 276.83 EUR/PKR 311.48 GBP/PKR 365.99 سونا/تولہ 429,972 PKR KSE-100 78,400 Bitcoin $84,842
تازہ ترین

امریکا ایران جنگ بندی میں پاکستان کے کلیدی کردارکی عالمی سطح پربھرپورپذیرائی

📅 ہفتہ، 16 مئی 2026 ✍️ Muhammad Khalid ⏱ 2 منٹ
US
f 𝕏 ✈ شیئر کریں
f 𝕏
✓ لنک کاپی ہو گیا

اسلام آباد۔16مئی (دوست نیوز):امریکا ایران جنگ بندی میں پاکستان کے کلیدی کردارکی عالمی سطح پربھرپورپذیرائی کی جا رہی ہے۔ امریکی رکنِ کانگریس جیک برگمین نے وزیراعظم محمد شہبازشریف اورفیلڈ مارشل سید عاصم منیرکے نام اہم تعریفی خط میں کانگریشنل پاکستان کاکس کی جانب سے پاکستان کی سیاسی وعسکری قیادت کیلئے مخلصانہ تشکر اوردائمی قدردانی کا اظہار کیا گیا ہے۔ کانگریشنل پاکستان کاکس کے شریک چیئرمین امریکی گانگریس رکن جیک برگمین کا کہنا تھا کہ پاکستان کا امریکہ اورایران کومذاکرات کی میزپرلاناحقیقی ریاستی بصیرت کا ثبوت ہے ۔

امریکی رکنِ کانگریس نے کہا ہے کہ فریقین کے درمیان جاری امن مذاکرات میں پاکستانی سیاسی وعسکری قیادت کی رہنمائی پردلی مشکور ہوں۔ امریکی رکنِ کانگریس جیک برگمین نے کہا کہ پاکستان اورامریکہ کے تعلقات دیرپا اسٹریٹجک اہمیت کے حامل ہیں۔انہوں نے کہا کہ وائٹ ہاؤس اورامریکی کانگریس پاکستان کے منفرد اورمثبت سفارتی کردارکا عوامی سطح پراعتراف کرچکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاک امریکہ اسٹریٹجک تعلقات کومزید مضبوط بنانےکیلئے جلد پاکستان کا دورہ کروں گا۔

ٹیگز: #iran #pakistan #usa
SPONSORED — Dost Marketing

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں