مرکزی مواد پر جائیں
☀️ اسلام آباد: 26°C
ہفتہ، 3 اکتوبر 2026
تازہ ترین
📊 ریٹ
USD/PKR 277.10 EUR/PKR 312.29 GBP/PKR 365.99 سونا/تولہ 430,384 PKR KSE-100 78,400 Bitcoin $84,507 USD/PKR 277.10 EUR/PKR 312.29 GBP/PKR 365.99 سونا/تولہ 430,384 PKR KSE-100 78,400 Bitcoin $84,507
عالمی

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے خصوصی ایلچی ژاں آرنو سے ملاقات

📅 پیر، 11 مئی 2026 ✍️ Editor ⏱ 2 منٹ
ishaq dar
f 𝕏 ✈ شیئر کریں
f 𝕏
✓ لنک کاپی ہو گیا

پاکستان خطے میں امن و استحکام کے فروغ کے لیے مسلسل سفارتی رابطے جاری رکھے ہوئے ہے

اسلام آباد
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے خصوصی ایلچی ژاں آرنو نے ملاقات کی، جس میں خطے کی مجموعی صورتحال، امن و استحکام اور سفارتی پیش رفت پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات کے دوران اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی نے خطے میں امن کے قیام کے لیے پاکستان کی سفارتی کوششوں کو سراہتے ہوئے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کی جانب سے پاکستان کے مثبت اور تعمیری کردار پر خراجِ تحسین پیش کیا۔
اس موقع پر اسحاق ڈار نے خصوصی ایلچی کو خطے کی تازہ صورتحال پر بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان خطے میں امن و استحکام کے فروغ کے لیے مسلسل سفارتی رابطے جاری رکھے ہوئے ہے اور تمام متعلقہ فریقین سے مستقل رابطے میں ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان ہمیشہ مذاکرات، تحمل اور سفارتکاری کے ذریعے مسائل کے حل پر یقین رکھتا ہے اور خطے میں پائیدار امن کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گا۔
نائب وزیراعظم نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کی مسلسل حمایت اور تعاون پر اظہارِ تشکر بھی کیا۔ اس موقع پر یو این خصوصی ایلچی نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ اقوام متحدہ خطے میں امن و استحکام کے لیے پاکستان کے مثبت کردار کی حمایت جاری رکھے گا۔

ٹیگز: #breaking #international #iran #irna #ishaq dar #pakistan
SPONSORED — Dost Marketing

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں