مرکزی مواد پر جائیں
☀️ اسلام آباد: 27°C
پیر، 26 اکتوبر 2026
تازہ ترین
📊 ریٹ
USD/PKR 276.94 EUR/PKR 310.43 GBP/PKR 370.35 سونا/تولہ (عالمی) 417,290 PKR Bitcoin $67,200 USD/PKR 276.94 EUR/PKR 310.43 GBP/PKR 370.35 سونا/تولہ (عالمی) 417,290 PKR Bitcoin $67,200
تازہ ترین

آبنائے ہرمز کی طویل بندش عالمی معیشت کے لیے تباہ کن ہو سکتی ہے،اقوام متحدہ

📅 ✍️ ⏱ 3 منٹ
آبنائے ہرمز کی طویل بندش عالمی معیشت کے لیے تباہ کن ہو سکتی ہے،اقوام متحدہ
f 𝕏 ✈ شیئر کریں
f 𝕏
✓ لنک کاپی ہو گیا

اقوام متحدہ۔1مئی (دوست نیوز):اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریش نے خبردار کیا ہے کہ آبنائے ہرمز کی طویل بندش عالمی معیشت کے لیے شدید اور تباہ کن نتائج کا باعث بن سکتی ہے۔شنہوا کے مطابق اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے تین ممکنہ منظرنامے پیش کیے۔ بدترین صورت میں اگر آبنائے ہرمز سال کے آخر تک بند رہی تو عالمی مہنگائی 6 فیصد سے تجاوز کر سکتی ہے جبکہ اقتصادی شرح نمو 2 فیصد تک گر سکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس کے نتیجے میں خاص طور پر دنیا کی غریب آبادی شدید مشکلات کا شکار ہوگی، جبکہ عالمی کساد بازاری کا خطرہ بھی بڑھ جائے گا جس کے اثرات معیشت، سیاست اور سماجی استحکام پر پڑیں گے۔انہوں نے کہا کہ بہترین صورت میں بھی اگر آج ہی پابندیاں ختم ہو جائیں تو سپلائی چین کو بحال ہونے میں مہینوں لگیں گے،

جس کے باعث کم معاشی پیداوار اور مہنگائی برقرار رہے گی۔ایک اور منظرنامے میں، اگر رکاوٹ سال کے وسط تک جاری رہی تو عالمی معاشی ترقی 2.5 فیصد تک گر سکتی ہے، افراطِ زر 5.4 فیصد تک بڑھ سکتا ہے، جبکہ مزید 3 کروڑ 20 لاکھ افراد غربت اور 4 کروڑ 50 لاکھ افراد شدید بھوک کا شکار ہو سکتے ہیں۔

انتونیو گوتریش نے تمام فریقین سے اپیل کی کہ وہ فوری طور پر آبنائے ہرمز کو کھولیں اور جہاز رانی کی آزادی کو بحال کریں، جیسا کہ سلامتی کونسل کی قرارداد 2817 میں کہا گیا ہے۔

انہوں نے زور دیا کہ صرف راستہ کھولنا کافی نہیں بلکہ جہاز رانی کو محفوظ، قابلِ پیش گوئی اور قابلِ بیمہ بھی بنانا ہوگا۔ساتھ ہی انہوں نے فریقین پر زور دیا کہ وہ کسی بھی ایسے اقدام سے گریز کریں جو امریکہ اور ایران کے درمیان موجود نازک جنگ بندی کو نقصان پہنچا سکتا ہو، اور مذاکرات کے ذریعے امن کی راہ ہموار کریں۔

تازہ خبروں کے لیے دوست نیوز کو فالو کریں
🏛️ GOVERNMENT PROJECT

PHA Foundation Flats

Sector I-16, Islamabad

✅ Officially Approved
✅ Easy Installments
✅ No Hidden Charges
Starting from
PKR 60 Lac
View Details →
SPONSORED — Dost Marketing

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں