مرکزی مواد پر جائیں
☀️ اسلام آباد: 26°C
ہفتہ، 3 اکتوبر 2026
تازہ ترین
📊 ریٹ
USD/PKR 277.10 EUR/PKR 312.29 GBP/PKR 365.99 سونا/تولہ 430,384 PKR KSE-100 78,400 Bitcoin $84,507 USD/PKR 277.10 EUR/PKR 312.29 GBP/PKR 365.99 سونا/تولہ 430,384 PKR KSE-100 78,400 Bitcoin $84,507
قومی

دونوں ممالک خطے اور دنیا میں پائیدار امن اور خوشحالی کے لیے مثبت سوچ سے آگے بڑھیں گے

📅 پیر، 13 اپریل 2026 ✍️ Muhammad Khalid ⏱ 3 منٹ
ishaq dar
f 𝕏 ✈ شیئر کریں
f 𝕏
✓ لنک کاپی ہو گیا

(محمد خالد) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان جامع اور تعمیری مذاکرات کے متعدد ادوار د ہوئے ،24 گھنٹے جاری رہنے والے مذاکرات آج صبح مکمل ہوئے، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے ساتھ مل کر مذاکرات کے متعدد ادوار میں معاونت کی ، وزیراعظم کی جنگ بندی کی درخواست قبول کرنے اور مثبت ردعمل دینے پر امریکا اور ایران کا شکریہ ادا کرتے ہیں،یہ ضروری ہے کہ دونوں ممالک جنگ بندی جاری رکھنے کے عزم پر قائم رہیں،امید ہے کہ دونوں ممالک خطے اور دنیا میں پائیدار امن اور خوشحالی کے لیے مثبت سوچ سے آگے بڑھیں گے،پاکستان امریکا اور ایران کے درمیان رابطہ کاری اور مذاکراتی عمل میں سہولت کاری کا کردار ادا کرتا رہے گا۔

انہوں نے ان خیالات کا اظہار اتوار کو یہاں امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات سے متعلق میڈیا بریفنگ میں کیا۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان کی درخواست پر امریکی نائب صدر جے ڈی وینس اور ایران کی پارلیمنٹ کے سپیکر قادر قالیباف کی قیادت میں دونوں ممالک کے وفود پاکستان آئےاور مذاکرات میں حصہ لیا،وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی درخواست پر مثبت رد عمل دینے، جنگ بندی کی درخواست اور اسلام اباد آنے کی دعوت قبول کرنے پر دونوں ممالک کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ امریکا اور ایران کے درمیان چوبیس گھنٹے جاری رہنے والے مذاکرات آج صبح مکمل ہوئے،دونوں فریقین کے درمیان جامع اور تعمیری مذاکرات کے متعدد ادوار ہوئے، میں نے اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے مذاکراتی عمل میں معاونت کی،فریقین کی طرف سے پاکستان کے مثبت کردار کے اعتراف پر شکر گزارہیں،یہ ضروری ہے کہ دونوں ممالک جنگ بندی جاری رکھنے کے عزم پر قائم رہیں۔

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ نے اس امید کا اظہار کیا کہ دونوں ممالک خطے اور دنیا میں پائیدار امن اور خوشحالی کے لیے مثبت سوچ سے آگے بڑھیں گے،پاکستان امریکا اور ایران کے درمیان رابطہ کاری اور مذاکراتی عمل میں سہولت کاری کا کردار ادا کرتا رہے گا۔

ٹیگز: #ishaq dar
SPONSORED — Dost Marketing

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں