مرکزی مواد پر جائیں
☀️ اسلام آباد: 26°C
ہفتہ، 3 اکتوبر 2026
تازہ ترین
📊 ریٹ
USD/PKR 276.82 EUR/PKR 311.47 GBP/PKR 366.01 سونا/تولہ 429,945 PKR KSE-100 78,400 Bitcoin $84,843 USD/PKR 276.82 EUR/PKR 311.47 GBP/PKR 366.01 سونا/تولہ 429,945 PKR KSE-100 78,400 Bitcoin $84,843
عالمی

اسلام آباد میں امریکا ۔ ایران مذاکرات کے لئے پر امیدہوں ، ڈونلڈ ٹرمپ

📅 جمعہ، 10 اپریل 2026 ✍️ Editor ⏱ 2 منٹ
f 𝕏 ✈ شیئر کریں
f 𝕏
✓ لنک کاپی ہو گیا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ اسلام آباد میں امریکا اور ایران کے درمیان امن معاہدے کے امکانات بارے پر امید ۔ایک ٹی وی انٹرویو میں امریکی صدر نے کہا کہ ایران کے ساتھ جاری کشیدگی کے خاتمے کے لیے بات چیت مثبت سمت میں جا سکتی ہے۔

Donald Trump.

واشنگٹن ۔10اپریل (اے پی پی):امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ اسلام آباد میں امریکا اور ایران کے درمیان امن معاہدے کے امکانات بارے پر امید ۔ایک ٹی وی انٹرویو میں امریکی صدر نے کہا کہ ایران کے ساتھ جاری کشیدگی کے خاتمے کے لیے بات چیت مثبت سمت میں جا سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکا کے نائب صدر جے ڈی وینسان مذاکرات میں امریکی وفد کی قیادت کریں گے ۔ امریکی صدر نے دعویٰ کیا کہ ایران کے رہنما عوامی بیانات کے برعکس مذاکرات میں زیادہ لچک دکھاتے ہیں اور زیادہ معقول انداز میں بات کرتے ہیں تاہم انہوں نے خبردار کیا کہ اگر معاہدہ نہ ہوا تو صورتحال مزید سنگین ہو سکتی ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ انہوں نے اسرائیل سے کہا ہے کہ لبنان میں اپنی عسکری کارروائیاں کم کرے تاکہ مذاکرات کے لیے سازگار ماحول بنایا جا سکے۔اسرائیلی وزیرِاعظم نیتن ہاہو کے حوالے سے ٹرمپ نے کہا کہ ان سے بات ہوئی ہے اوروہ تحمل کی طرف جار ہے ہیں۔یہ بیانات ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں جب مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی برقرار ہے اور خطے میں جنگ بندی اور سفارتی کوششیں جاری ہیں۔

SPONSORED — Dost Marketing

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں