مرکزی مواد پر جائیں
☀️ اسلام آباد: 26°C
جمعہ، 2 اکتوبر 2026
تازہ ترین
📊 ریٹ
USD/PKR 277.10 EUR/PKR 312.29 GBP/PKR 365.99 سونا/تولہ 430,052 PKR KSE-100 78,400 Bitcoin $85,057 USD/PKR 277.10 EUR/PKR 312.29 GBP/PKR 365.99 سونا/تولہ 430,052 PKR KSE-100 78,400 Bitcoin $85,057
عالمی

وزیراعظم شہباز شریف اور بحرین کے فرمانروا شاہ حمد بن عیسیٰ ال خلیفہ کے مابین ٹیلی فون پر بات چیت ، جنگ بندی کیلئے پاکستان کی کامیاب کوششوں پر وزیراعظم کو خراجِ تحسین

📅 جمعرات، 09 اپریل 2026 ✍️ Editor ⏱ 2 منٹ
pm bahrin call
f 𝕏 ✈ شیئر کریں
f 𝕏
✓ لنک کاپی ہو گیا

اسلام آباد۔9اپریل (اے پی پی):بحرین کے فرمانروا شاہ حمد بن عیسیٰ ا?ل خلیفہ نے ایران اور امریکہ کے درمیان جنگ بندی کرانے کے لئے پاکستان کی کامیاب کوششوں پر وزیراعظم کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس پیشرفت سے خطے میں دیرپا امن کے امکانات روشن ہوئے ہیں۔ وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف اور بحرین کے فرمانروا شاہ حمد بن عیسیٰ ا?ل خلیفہ کے مابین جمعرات کو ٹیلی فون پر بات چیت ہوئی۔ شاہ حمد بن عیسیٰ ال خلیفہ نے ایران اور امریکہ کے درمیان جنگ بندی کرانے میں پاکستان کی کامیاب کوششوں پر وزیراعظم کو خراجِ تحسین پیش کیا اور کہا کہ اس پیشرفت سے خطے میں دیرپا امن کے امکانات روشن ہوئے ہیں۔ وزیراعظم نے پاکستان کی امن کوششوں کی حمایت پر شاہ بحرین کا شکریہ ادا کیا اور گزشتہ چھ ہفتوں کے دوران حملوں کے تناظر میں بحرینی قیادت کی جانب سے مثالی تحمل کو سراہا۔ انہوں نے حالیہ کشیدگی کے دوران بحرین میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا، متاثرہ خاندانوں سے تعزیت کی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کی۔ دونوں رہنماو ¿ں نے خطے میں امن اور استحکام کے فروغ کے لئے مشترکہ کوششیں جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

ٹیگز: #arab #bahrin #breaking #business #gulf #international #iran #latest #pakistan #pm pakistan #talk #war
SPONSORED — Dost Marketing

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں