مرکزی مواد پر جائیں
☀️ اسلام آباد: 21°C
منگل، 27 اکتوبر 2026
تازہ ترین
📊 ریٹ
USD/PKR 276.81 EUR/PKR 309.66 GBP/PKR 369.47 سونا/تولہ (عالمی) 417,992 PKR Bitcoin $80,145 USD/PKR 276.81 EUR/PKR 309.66 GBP/PKR 369.47 سونا/تولہ (عالمی) 417,992 PKR Bitcoin $80,145
قومی

گلبرگ گرین میں ٹریڈرز ویلفیئر ایسوسی ایشنز زون فور، فائیو اور گلبرگ گرین کے نومنتخب عہدیداران کی تقریبِ حلف برداری

📅 ✍️ ⏱ 6 منٹ
گلبرگ گرین میں ٹریڈرز ویلفیئر ایسوسی ایشنز زون فور، فائیو اور گلبرگ گرین کے نومنتخب عہدیداران کی تقریبِ حلف برداری
f 𝕏 ✈ شیئر کریں
f 𝕏
✓ لنک کاپی ہو گیا

گلبرگ گرین میں ٹریڈرز ویلفیئر ایسوسی ایشنز زون فور، فائیو اور گلبرگ گرین کے نومنتخب عہدیداران کی تقریبِ حلف برداری

اسلام آباد: ٹریڈرز ویلفیئر ایسوسی ایشنز زون فور و فائیو اور گلبرگ گرین کے نومنتخب عہدیداران کی تقریبِ حلف برداری گلبرگ گرین میں منعقد ہوئی، جس میں مرکزی تنظیم تاجران پاکستان و اسلام آباد کے صدر محمد کاشف چوہدری نے نومنتخب عہدیداران سے حلف لیا۔

تقریب میں ٹریڈرز ویلفیئر ایسوسی ایشن زون فور و فائیو کے سرپرست اعلیٰ سید حسنین بن قاسم، صدر راجہ وحید، جنرل سیکرٹری چوہدری تبسم، سینئر نائب صدر فیضان شہزاد اور گروپ لیڈر ملک محسن خالد سمیت ٹریڈرز ویلفیئر ایسوسی ایشن گلبرگ گرین کے نومنتخب صدر عاصم علی سیٹھی، جنرل سیکرٹری راجہ وحید اور چیئرمین وقار شاہ سمیت دیگر عہدیداران نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھایا۔

تقریب میں وفاقی پارلیمانی سیکرٹری اطلاعات بیرسٹر دانیال چوہدری، سابق ڈپٹی میئر اسلام آباد سید ذیشان نقوی، سابق چیئرمین لوئی بھیر ملک اخلاق اعوان، تاجر تنظیموں، مارکیٹ ایسوسی ایشنز، کاروباری برادری اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے محمد کاشف چوہدری نے کہا کہ تاجر تنظیموں کا اتحاد کاروباری برادری کی مؤثر نمائندگی اور مسائل کے حل میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ نومنتخب عہدیداران اپنی ذمہ داریاں دیانت داری، باہمی مشاورت اور خدمت کے جذبے کے ساتھ ادا کریں تاکہ تاجروں کو درپیش مسائل کے حل اور کاروباری سرگرمیوں کے فروغ کے لیے مؤثر اقدامات کیے جا سکیں۔

سرپرست اعلیٰ سید حسنین بن قاسم نے کہا کہ گلبرگ گرین کی تاجر برادری کے مسائل کے حل، مارکیٹ کی ترقی اور تاجروں کے باہمی اتحاد کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔

نومنتخب صدر زون فور و فائیو راجہ وحید نے کہا کہ تاجر برادری کے اعتماد پر پورا اترنا ان کی اولین ترجیح ہے۔ وہ تاجروں کے مسائل متعلقہ فورمز پر اجاگر کرنے اور ان کے حل کے لیے بھرپور کردار ادا کریں گے۔

نومنتخب صدر ٹریڈرز ویلفیئر ایسوسی ایشن گلبرگ گرین عاصم علی سیٹھی نے کہا کہ تنظیمی امور کو مؤثر انداز میں چلانے، تاجروں کے ساتھ رابطے مضبوط بنانے اور ان کے مسائل کے حل کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں گے۔ زون فور و فائیو کی قیادت نے بھی اس عزم کا اظہار کیا کہ مارکیٹوں کے مسائل کے حل، کاروباری سرگرمیوں کے فروغ اور تاجر برادری کے حقوق کے تحفظ کے لیے متحد ہو کر کام کیا جائے گا۔

تقریب میں صدر بلیو ایریا یوسف راجپوت، صدر جمعیت القریش میٹ ویلفیئر ایسوسی ایشن پاکستان خورشید قریشی، صدر اسلام آباد چیمبر آف سمال ٹریڈرز اینڈ سمال انڈسٹریز اویس ستی، جنرل سیکرٹری جناح سپر مارکیٹ عبدالرحمن صدیقی، چیئرمین اسلام آباد اسٹیٹ ایجنٹس ایسوسی ایشن ملک راشد طفیل، جنرل سیکرٹری بلیو ایریا سید عمران بخاری، صدر آئی اینڈ ٹی سینٹر جی ایٹ ناصر چوہدری، صدر ای الیون مرکز ظاہر عباسی، نائب صدر اسلام آباد چیمبر آف سمال ٹریڈرز اینڈ سمال انڈسٹری سردار ظہیر، صدر سہالہ عامر نواز عباسی، صدر لہتراڑ روڈ علی اصغر خان، صدر کھنہ بازار راجہ عدیل، صدر ٹیک ٹاور بصیر خان، صدر مری روڈ زون ون عبید عباسی، صدر موتی بازار بہارہ کہو راجہ قمر عباسی، جنرل سیکرٹری موتی بازار بہارہ کہو عمر خیام عباسی، صدر ڈسٹری بیوشن ایسوسی ایشن عقیل عباسی اور جنرل سیکرٹری آل پاکستان ڈیری اینڈ کیٹل فارمر ایسوسی ایشن شاہد عمران گوندل بھی شریک ہوئے۔

دیگر شرکاء میں صدر سوہان احسان الحق ستی، سینئر نائب صدر پاکستان ٹاؤن چوہدری نوید، قائم مقام صدر جناح گارڈن اسد عباسی، صدر نان بائی ایسوسی ایشن جہانگیر عباسی، صدر سواں گارڈن نوید مغل، صدر نیشنل پولیس فاؤنڈیشن ریاض، سابق سینئر نائب صدر اسلام آباد چیمبر آف سمال ٹریڈرز اینڈ سمال انڈسٹری مدثر فیاض چوہدری، سابق نائب صدر چیمبر سردار احسان عباسی، صدر ڈیلرز ایسوسی ایشن غوری ٹاؤن سردار شکور، فیضان کھوکھر، چیئرمین پاکستان ٹاؤن ایسوسی ایشن افتخار عباسی، بابر عباسی، صدر ڈیری فارمر ایسوسی ایشن اسلام آباد چوہدری رفاقت، سیکرٹری ڈیری اینڈ کیٹل ایسوسی ایشن اسلام آباد چوہدری ناصر جنرل، چیئرمین فرنیچر ایسوسی ایشن اسلام آباد ملک رضوان، صدر انجمن تاجران کہوٹہ زرین خان، صدر ڈی ایچ اے عدنان چوہدری، نائب صدر پاکستان ٹاؤن راجہ شاہد، جنرل سیکرٹری جناح گارڈن فیضان اعوان، صدر عوامی مارکیٹ جی سیون جمیل کھوکھر اور صدر پاک کرسچن بزنس فورم چوہدری اشرف فرزند شامل تھے۔

اس موقع پر ملک بہاول اعوان، سید امین پیرزادہ، صدر آٹوز ایسوسی ایشن اسلام آباد مشرف جنجوعہ، چیئرمین آئی ٹین مرکز حاجی اللہ رکھا، صدر موبائل ایسوسی ایشن آئی زون شہیر علی خان، سابق ایگزیکٹو ممبر اسلام آباد چیمبر آف کامرس اسحق سیال، جنرل سیکرٹری گڈز فارورڈنگ ایسوسی ایشن بابر چوہدری، چوہدری عبید، سابق صدر جی نائن مرکز راجہ جاوید، سابق جنرل سیکرٹری جی نائن مرکز اول خان خلیل، جاوید اعوان، سابق جنرل سیکرٹری آئی ایٹ مرکز زاہد قریشی، پی ڈبلیو ڈی سے چوہدری ارشد دگل اور چوہدری ارشاد دگل، لوئی بھیر سے ملک زیشان، وقاص عباسی، ملک کاشف، سردار سعید اور دانش ستی سمیت اسلام آباد کی مختلف مارکیٹ ایسوسی ایشنز اور تاجر تنظیموں کے عہدیداران نے شرکت کی۔

تازہ خبروں کے لیے دوست نیوز کو فالو کریں
🏛️ GOVERNMENT PROJECT

PHA Foundation Flats

Sector I-16, Islamabad

✅ Officially Approved
✅ Easy Installments
✅ No Hidden Charges
Starting from
PKR 60 Lac
View Details →
SPONSORED — Dost Marketing

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں