مرکزی مواد پر جائیں
☀️ اسلام آباد: 17°C
اتوار، 25 اکتوبر 2026
تازہ ترین
📊 ریٹ
USD/PKR 276.82 EUR/PKR 310.12 GBP/PKR 370.24 سونا/تولہ (عالمی) 414,909 PKR Bitcoin $80,595 USD/PKR 276.82 EUR/PKR 310.12 GBP/PKR 370.24 سونا/تولہ (عالمی) 414,909 PKR Bitcoin $80,595
قومی

پاکستان کا پہلا تھیم پارک اسلام آباد میں تعمیر کرنے کا فیصلہ، سعودی سرمایہ کاروں کے ساتھ مفاہمتی یادداشت پر دستخط

📅 ✍️ ⏱ 3 منٹ
پاکستان کا پہلا تھیم پارک اسلام آباد میں تعمیر کرنے کا فیصلہ، سعودی سرمایہ کاروں کے ساتھ مفاہمتی یادداشت پر دستخط
f 𝕏 ✈ شیئر کریں
f 𝕏
✓ لنک کاپی ہو گیا

پاکستان کا پہلا تھیم پارک اسلام آباد میں تعمیر کرنے کا فیصلہ، سعودی سرمایہ کاروں کے ساتھ مفاہمتی یادداشت پر دستخط

لاہور: پاکستان کا پہلا تھیم پارک وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں تعمیر کیا جائے گا، اس سلسلے میں سعودی سرمایہ کاروں اور کیپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط کر دیے گئے۔

اس منصوبے کے حوالے سے دستخط کی تقریب تاریخی قذافی اسٹیڈیم لاہور میں منعقد ہوئی، جس میں وفاقی وزیر داخلہ اور چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔

مفاہمتی یادداشت پر سعودی پاکستان بزنس کونسل کے چیئرمین شہزادہ منصور بن محمد آل سعود اور سی ڈی اے کے چیئرمین سہیل اشرف نے دستخط کیے۔

معاہدے کے تحت سعودی سرمایہ کار اسلام آباد میں تھیم پارک کی تعمیر کے لیے سرمایہ کاری کریں گے، جبکہ سی ڈی اے منصوبے کے لیے زمین فراہم کرے گا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے محسن نقوی نے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کا خیرمقدم کیا اور شہزادہ منصور بن محمد آل سعود کو اس اقدام پر مبارکباد دی۔ انہوں نے سعودی عرب سے آئے معزز مہمانوں کا بھی خیرمقدم کیا اور کہا کہ اسلام آباد کے بنیادی ڈھانچے کو دنیا کے جدید ترین شہروں کے معیار کے مطابق ترقی دی جا رہی ہے۔

وفاقی وزیر داخلہ نے سعودی سرمایہ کاروں کو یقین دہانی کرائی کہ منصوبے کی کامیابی کے لیے انہیں ہر ممکن سہولت اور تعاون فراہم کیا جائے گا۔ انہوں نے تھیم پارک منصوبے کو گیم چینجر قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے وفاقی دارالحکومت میں تفریح، سیاحت اور سرمایہ کاری کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔

محسن نقوی نے بتایا کہ آئندہ چند ماہ کے دوران سعودی عرب میں رئیل اسٹیٹ سرمایہ کاری کے مواقع سے متعلق ایک روڈ شو بھی منعقد کرنے کی منصوبہ بندی کی گئی ہے۔

شہزادہ منصور بن محمد آل سعود نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستان بالخصوص اسلام آباد میں سرمایہ کاری کے بہترین مواقع موجود ہیں۔

تقریب میں سی ڈی اے کے اعلیٰ حکام اور سعودی وفد کے ارکان بھی موجود تھے۔

تازہ خبروں کے لیے دوست نیوز کو فالو کریں
🏛️ GOVERNMENT PROJECT

PHA Foundation Flats

Sector I-16, Islamabad

✅ Officially Approved
✅ Easy Installments
✅ No Hidden Charges
Starting from
PKR 60 Lac
View Details →
SPONSORED — Dost Marketing

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں