مرکزی مواد پر جائیں
☀️ اسلام آباد: 18°C
پیر، 26 اکتوبر 2026
تازہ ترین
📊 ریٹ
USD/PKR 276.94 EUR/PKR 310.43 GBP/PKR 370.35 سونا/تولہ (عالمی) 417,508 PKR Bitcoin $80,651 USD/PKR 276.94 EUR/PKR 310.43 GBP/PKR 370.35 سونا/تولہ (عالمی) 417,508 PKR Bitcoin $80,651
قومی

کامیاب سفارت کاری سے پاکستان خطے کی اہم طاقت بن کر ابھرا ہے، افتخار علی ملک

📅 ✍️ ⏱ 3 منٹ
کامیاب سفارت کاری سے پاکستان خطے کی اہم طاقت بن کر ابھرا ہے، افتخار علی ملک
f 𝕏 ✈ شیئر کریں
f 𝕏
✓ لنک کاپی ہو گیا

کامیاب سفارت کاری سے پاکستان خطے کی اہم طاقت بن کر ابھرا ہے، افتخار علی ملک

لاہور۔25 اکتوبر: سارک چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سابق صدر افتخار علی ملک نے کہا ہے کہ پاکستان نے امریکہ، اسرائیل اور ایران جنگ کے بعد مشرق وسطیٰ میں پیدا ہونے والے بحران کے دوران مؤثر سفارتی کردار ادا کرکے خود کو خطے کی ایک اہم طاقت کے طور پر منوایا ہے۔ اتوار کو ایک بیان میں افتخار علی ملک نے کہا کہ پاکستان ایک ایٹمی طاقت ہونے کے ساتھ ساتھ اپنی تزویراتی جغرافیائی حیثیت، بڑی آبادی اور مؤثر سفارتی روابط کے باعث موجودہ عالمی اور علاقائی صورتحال میں غیر معمولی اہمیت اختیار کر چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان جنوبی ایشیا، ایران، جزیرہ نما عرب، وسطی ایشیا، روس اور چین کے سنگم پر واقع ہے، جو اسے علاقائی اور عالمی امور میں ایک اہم کردار ادا کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے۔ افتخار علی ملک کا کہنا تھا کہ پاکستان کی جغرافیائی حیثیت ایک قیمتی قومی اثاثہ ہے، جسے علاقائی امن، اقتصادی تعاون اور استحکام کے فروغ کے لیے مؤثر انداز میں استعمال کیا جا سکتا ہے۔ تاہم قومی مفادات کے تحفظ اور تزویراتی خودمختاری برقرار رکھنے کے لیے متوازن اور آزاد خارجہ پالیسی اختیار کرنا ناگزیر ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ سمیت بڑی عالمی طاقتوں کو بھی سرحد پار سرگرم دہشت گرد نیٹ ورکس سے پیدا ہونے والے خطرات سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے تعاون اور معاونت کی ضرورت ہے، کیونکہ یہ نیٹ ورکس علاقائی اور عالمی سلامتی کے لیے خطرہ ہیں۔ سابق صدر سارک چیمبر نے علاقائی کشیدگی میں کمی، مذاکرات کے فروغ اور تنازعات کے پرامن حل کے لیے پاکستان کی اعلیٰ سیاسی اور عسکری قیادت کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے سفارتی اقدامات نے پیچیدہ عالمی تنازعات کے حل میں مذاکرات، تحمل اور پرامن سفارت کاری کی اہمیت اجاگر کی ہے۔ افتخار علی ملک نے کہا کہ دانشمندانہ فیصلے پاکستان کی تزویراتی خودمختاری کے تحفظ اور عالمی سطح پر اس کے مقام و مرتبے کو مزید مستحکم بنانے کے لیے انتہائی ضروری ہیں۔

تازہ خبروں کے لیے دوست نیوز کو فالو کریں
🏛️ GOVERNMENT PROJECT

PHA Foundation Flats

Sector I-16, Islamabad

✅ Officially Approved
✅ Easy Installments
✅ No Hidden Charges
Starting from
PKR 60 Lac
View Details →
SPONSORED — Dost Marketing

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں