مرکزی مواد پر جائیں
☀️ اسلام آباد: 26°C
منگل، 6 اکتوبر 2026
تازہ ترین
📊 ریٹ
USD/PKR 277.10 EUR/PKR 310.61 GBP/PKR 366.29 سونا/تولہ 429,972 PKR KSE-100 78,400 Bitcoin $85,795 USD/PKR 277.10 EUR/PKR 310.61 GBP/PKR 366.29 سونا/تولہ 429,972 PKR KSE-100 78,400 Bitcoin $85,795
قومی

اسحاق ڈار کی مصر کے وزیر خارجہ سے ٹیلی فونک گفتگو، دوطرفہ تعلقات اور علاقائی و بین الاقوامی صورتحال بارے تبادلہ خیال

📅 اتوار، 06 ستمبر 2026 ✍️ Dost news ⏱ 2 منٹ
اسحاق ڈار کی مصر کے وزیر خارجہ سے ٹیلی فونک گفتگو، دوطرفہ تعلقات اور علاقائی و بین الاقوامی صورتحال بارے تبادلہ خیال
f 𝕏 ✈ شیئر کریں
f 𝕏
✓ لنک کاپی ہو گیا

اسحاق ڈار کی مصر کے وزیر خارجہ سے ٹیلی فونک گفتگو، دوطرفہ تعلقات اور علاقائی و بین الاقوامی صورتحال بارے تبادلہ خیال

اسلام آباد۔6ستمبر: نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے مصر کے وزیر خارجہ بدر عبدالعاطی سے ٹیلی فون پر گفتگو کی جس دوران دوطرفہ تعلقات اور علاقائی و بین الاقوامی صورتحال بارے تبادلہ خیال کیا۔ اتوار کو وزارت خارجہ سے جاری بیان کے مطابق دونوں رہنمائوں نے پاکستان اور مصر کے دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا اور علاقائی و بین الاقوامی صورتحال پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ مصر کے وزیر خارجہ بدر عبدالعاطی نے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ کو اپنی اولین سہولت کے مطابق مصر کے دورے کی دعوت بھی دی۔دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا اور علاقائی سلامتی سے متعلق امور پر باہمی رابطے اور شمولیت جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔ دونوں وزرائے خارجہ نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر ملاقات کرنے پر بھی اتفاق کیا۔

SPONSORED — Dost Marketing

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں