مرکزی مواد پر جائیں
☀️ اسلام آباد: 26°C
اتوار، 4 اکتوبر 2026
تازہ ترین
📊 ریٹ
USD/PKR 276.83 EUR/PKR 311.48 GBP/PKR 365.99 سونا/تولہ 429,972 PKR KSE-100 78,400 Bitcoin $84,805 USD/PKR 276.83 EUR/PKR 311.48 GBP/PKR 365.99 سونا/تولہ 429,972 PKR KSE-100 78,400 Bitcoin $84,805
قومی

ڈپٹی وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار 24 اگست سے برطانیہ کا دورہ کریں گے

📅 اتوار، 23 اگست 2026 ✍️ Dost news ⏱ 2 منٹ
ڈپٹی وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار 24 اگست سے برطانیہ کا دورہ کریں گے
f 𝕏 ✈ شیئر کریں
f 𝕏
✓ لنک کاپی ہو گیا

ڈپٹی وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار 24 اگست سے برطانیہ کا دورہ کریں گے

اسلام آباد، 23 اگست: ڈپٹی وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار 24 سے 28 اگست تک برطانیہ کا سرکاری دورہ کریں گے۔

دفتر خارجہ کے ترجمان نے اتوار کو جاری بیان میں کہا کہ ڈپٹی وزیراعظم و وزیر خارجہ برطانوی وزیر خارجہ ایڈ ملی بینڈ، پاکستان کے لیے برطانوی دفتر خارجہ کے وزیر مملکت اسٹیفن ڈوٹی سمیت برطانوی حکومت کے دیگر اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔

اسحاق ڈار بین الاقوامی میری ٹائم آرگنائزیشن کے سیکریٹری جنرل سے بھی ملاقات کریں گے، جس میں آئل ٹینکر ایم ٹی آنر 25 پر سوار پاکستانی عملے کے ان ارکان کا معاملہ زیر بحث آئے گا جنہیں صومالی قزاقوں نے یرغمال بنا رکھا ہے۔

ڈپٹی وزیراعظم دولت مشترکہ کے سیکریٹری جنرل شرلی ایوکور بوچوے سے بھی ملاقات کریں گے۔

اسحاق ڈار برطانوی ارکان پارلیمنٹ اور برطانوی پاکستانی کمیونٹی کے نمائندوں سے بھی ملاقاتیں اور تبادلہ خیال کریں گے۔

SPONSORED — Dost Marketing

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں