مرکزی مواد پر جائیں
☀️ اسلام آباد: 26°C
اتوار، 4 اکتوبر 2026
تازہ ترین
📊 ریٹ
USD/PKR 276.83 EUR/PKR 311.48 GBP/PKR 365.99 سونا/تولہ 429,972 PKR KSE-100 78,400 Bitcoin $84,732 USD/PKR 276.83 EUR/PKR 311.48 GBP/PKR 365.99 سونا/تولہ 429,972 PKR KSE-100 78,400 Bitcoin $84,732
قومی

وزیر مملکت برائے داخلہ سے گوگل کے سینئر ڈائریکٹر کی ملاقات، باہمی تعاون کے امور پر تبادلہ خیال

📅 بدھ، 19 اگست 2026 ✍️ Dost news ⏱ 2 منٹ
وزیر مملکت برائے داخلہ سے گوگل کے سینئر ڈائریکٹر کی ملاقات، باہمی تعاون کے امور پر تبادلہ خیال
f 𝕏 ✈ شیئر کریں
f 𝕏
✓ لنک کاپی ہو گیا

وزیر مملکت برائے داخلہ سے گوگل کے سینئر ڈائریکٹر کی ملاقات، باہمی تعاون کے امور پر تبادلہ خیال

اسلام آباد۔19اگست (اے پی پی):وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری سے گوگل کے سینئر ڈائریکٹر ڈیوڈ ویلر کی قیادت میں اعلیٰ سطح کے وفد نے ملاقات کی، جس میں ڈیجیٹل سکیورٹی، دہشت گردی کے خلاف سوشل میڈیا کے مؤثر استعمال، آن لائن مواد کی بروقت روک تھام اور باہمی تعاون کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔گوگل پاکستان کے نمائندے ڈاکٹر کائل گارڈنر بھی وفد میں شامل تھے۔ ملاقات میں وزیر مملکت نے کہا کہ پاکستان محفوظ اور پرامن ڈیجیٹل ماحول کے قیام کے لیے گوگل کے ساتھ تعاون اور رابطہ کاری مزید بڑھانا چاہتا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کا جغرافیائی محل وقوع دیگر ممالک سے مختلف ہے، اس لیے ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کو پاکستان کے مخصوص حالات کو مدنظر رکھنا ہوگا۔ دہشت گرد سوشل میڈیا کو دہشت گردی کی تشہیر اور خوف و ہراس پھیلانے کے لیے استعمال کرتے ہیں، اس لیے پاکستان کے حالات کے پیش نظر سوشل میڈیا کی انتہائی موثر نگرانی ناگزیر ہے۔گوگل کے سینئر ڈائریکٹر ڈیوڈ ویلر نے کہا کہ گوگل پاکستان میں محفوظ ڈیجیٹل ماحول کے لیے حکومت کے ساتھ تعاون جاری رکھے گا۔ملاقات میں سوشل میڈیا پروٹیکشن اینڈ ریگولیشن اتھارٹی کے ممبران ایم سعد علی اور سلمان ظفر، ڈائریکٹر جنرل نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی خرم علی اور جوائنٹ سیکرٹری وزارت داخلہ ملک ثناء اللہ بھی موجود تھے۔

SPONSORED — Dost Marketing

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں