مرکزی مواد پر جائیں
☀️ اسلام آباد: 26°C
ہفتہ، 3 اکتوبر 2026
تازہ ترین
📊 ریٹ
USD/PKR 276.82 EUR/PKR 311.47 GBP/PKR 366.01 سونا/تولہ 429,945 PKR KSE-100 78,400 Bitcoin $84,589 USD/PKR 276.82 EUR/PKR 311.47 GBP/PKR 366.01 سونا/تولہ 429,945 PKR KSE-100 78,400 Bitcoin $84,589
قومی

سی ایم پنجاب سپورٹس اکیڈیمز میں کھلاڑیوں کی مفت تربیت جاری، فٹ بال اکیڈمی میں 210 گرلز اینڈ بوائز شریک

📅 منگل، 18 اگست 2026 ✍️ Dost news ⏱ 3 منٹ
سی ایم پنجاب سپورٹس اکیڈیمز میں کھلاڑیوں کی مفت تربیت جاری، فٹ بال اکیڈمی میں 210 گرلز اینڈ بوائز شریک (تصویر 1)
f 𝕏 ✈ شیئر کریں
f 𝕏
✓ لنک کاپی ہو گیا

سی ایم پنجاب سپورٹس اکیڈیمز میں کھلاڑیوں کی مفت تربیت جاری، فٹ بال اکیڈمی میں 210 گرلز اینڈ بوائز شریک

لاہور: صوبائی وزیر کھیل پنجاب ملک فیصل ایوب کھوکھر کی ہدایت پر سپورٹس بورڈ پنجاب کے زیر اہتمام سی ایم پنجاب سپورٹس اکیڈیمز میں بچوں اور نوجوان کھلاڑیوں کو مختلف کھیلوں کی مفت تربیت فراہم کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔

سی ایم پنجاب فٹ بال اکیڈمی میں 210 گرلز اینڈ بوائز کو تین مختلف سیشنز میں فٹ بال کی تربیت دی گئی۔ سینئر کوچز شہزاد اصغر اور شبانہ تبسم نے کھلاڑیوں کو گول کرنے کے طریقوں سمیت فٹ بال کی بنیادی اور جدید تکنیکس سے آگاہ کیا۔

تربیتی سیشن کے دوران کوچز نے کھلاڑیوں کو بال پر کنٹرول اور پاسنگ کی مختلف مشقیں بھی کروائیں، جبکہ کھلاڑیوں کے درمیان پریکٹس میچز کا بھی انعقاد کیا گیا، جن میں بچوں نے بھرپور جوش و خروش سے حصہ لیا۔

سی ایم پنجاب سپورٹس اکیڈیمز میں کھلاڑیوں کی مفت تربیت جاری، فٹ بال اکیڈمی میں 210 گرلز اینڈ بوائز شریک (تصویر 2)

سیکرٹری سپورٹس پنجاب فضل الرحمن نے کہا ہے کہ صوبائی وزیر کھیل پنجاب ملک فیصل ایوب کھوکھر کی سربراہی میں سی ایم پنجاب سپورٹس اکیڈیمز میں 6 سے 19 سال تک کی عمر کے بچوں کو کھیلوں کی مفت تربیت فراہم کی جارہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سپورٹس بورڈ پنجاب کی سی ایم پنجاب سپورٹس اکیڈیمز میں 3000 سے زائد بچوں کی تربیت جاری ہے، جبکہ اکیڈیمز میں صرف تربیت ہی نہیں بلکہ کھلاڑیوں کے درمیان مختلف مقابلے بھی کروائے جارہے ہیں۔

فضل الرحمن نے کہا کہ مقابلوں کا مقصد نوجوان کھلاڑیوں کو اپنی کھیلوں کی صلاحیتیں اجاگر کرنے کے بھرپور مواقع فراہم کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سی ایم پنجاب سپورٹس اکیڈیمز سے نئے اور باصلاحیت کھلاڑی سامنے آرہے ہیں۔ اکیڈیمز کا مقصد نوجوانوں کو کھیلوں کی جانب راغب کرنے کے ساتھ انہیں بہترین تربیتی سہولیات فراہم کرنا ہے۔

سیکرٹری سپورٹس پنجاب نے کہا کہ صوبے میں کھیلوں کے فروغ اور نوجوان کھلاڑیوں کی صلاحیتوں کو نکھارنے کے لیے تربیتی سرگرمیوں کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔

SPONSORED — Dost Marketing

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں