مرکزی مواد پر جائیں
☀️ اسلام آباد: 26°C
ہفتہ، 3 اکتوبر 2026
تازہ ترین
📊 ریٹ
USD/PKR 276.82 EUR/PKR 311.47 GBP/PKR 366.01 سونا/تولہ 429,945 PKR KSE-100 78,400 Bitcoin $84,643 USD/PKR 276.82 EUR/PKR 311.47 GBP/PKR 366.01 سونا/تولہ 429,945 PKR KSE-100 78,400 Bitcoin $84,643
قومی

حکومت عمران خان بارے سپریم کورٹ کے فیصلے پر من و عن عمل کرے گی، طارق فضل چودھری

📅 منگل، 18 اگست 2026 ✍️ Dost news ⏱ 2 منٹ
حکومت عمران خان بارے سپریم کورٹ کے فیصلے پر من و عن عمل کرے گی، طارق فضل چودھری
f 𝕏 ✈ شیئر کریں
f 𝕏
✓ لنک کاپی ہو گیا

حکومت عمران خان بارے سپریم کورٹ کے فیصلے پر من و عن عمل کرے گی، طارق فضل چودھری

اسلام آباد: وفاقی وزیر طارق فضل چودھری نے کہا ہے کہ حکومت سپریم کورٹ کے فیصلے پر من و عن عمل کرے گی، بانی پی ٹی آئی عمران خان کے مقدمات عدالتوں میں زیر سماعت ہیں اور ان کا فیصلہ عدالتیں ہی کریں گی۔

سینیٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے طارق فضل چودھری نے کہا کہ حکومت عدالتی فیصلوں کا احترام کرتی ہے اور سپریم کورٹ کے فیصلے پر مکمل عملدرآمد کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے قائدین بھی جب قید میں تھے تو انہیں عدالتوں کے ذریعے ریلیف ملا، آج پی ٹی آئی والے بھی تسلیم کر رہے ہیں کہ عدالتوں میں انصاف ہو رہا ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ تحریک انصاف کی جانب سے ماضی میں عدالتوں کے بارے میں جس طرح کی زبان استعمال کی گئی وہ قابل مذمت ہے۔

طارق فضل چودھری نے پی ٹی آئی کو مشورہ دیا کہ وہ یہ بات سمجھ لے کہ پرتشدد احتجاج سے کچھ حاصل نہیں ہوگا، ملک کے مسائل کا حل صرف آئینی اور قانونی راستے کے ذریعے ہی ممکن ہے۔

انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کو چاہیے کہ وہ آئینی اداروں کا احترام کریں اور اپنے مسائل کے حل کے لیے قانونی اور جمہوری راستہ اختیار کریں۔

SPONSORED — Dost Marketing

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں