مرکزی مواد پر جائیں
☀️ اسلام آباد: 26°C
پیر، 5 اکتوبر 2026
تازہ ترین
📊 ریٹ
USD/PKR 277.49 EUR/PKR 312.18 GBP/PKR 367.19 سونا/تولہ 429,974 PKR KSE-100 78,400 Bitcoin $85,551 USD/PKR 277.49 EUR/PKR 312.18 GBP/PKR 367.19 سونا/تولہ 429,974 PKR KSE-100 78,400 Bitcoin $85,551
قومی

وائس چانسلر اوپن یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر ناصر محمود کے لیے تمغۂ امتیاز کا اعلان

📅 ہفتہ، 15 اگست 2026 ✍️ Dost news ⏱ 2 منٹ
وائس چانسلر اوپن یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر ناصر محمود کے لیے تمغۂ امتیاز کا اعلان
f 𝕏 ✈ شیئر کریں
f 𝕏
✓ لنک کاپی ہو گیا

وائس چانسلر اوپن یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر ناصر محمود کے لیے تمغۂ امتیاز کا اعلان

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری نے شعبۂ تعلیم میں گراں قدر خدمات کے اعتراف میں علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ناصر محمود کو تمغۂ امتیاز دینے کی منظوری دیدی ہے

یہ قومی اعزاز تعلیم کے فروغ، معیاری تعلیم کی فراہمی، اساتذہ کی ترقی، تحقیق کے فروغ اور تعلیمی اداروں کی بہتری کے لیے ان کی نمایاں خدمات کا اعتراف ہے۔ ان کی قیادت اور بصیرت نے تعلیمی شعبے میں مثبت اور مؤثر اقدامات کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

پروفیسر ڈاکٹر ناصر محمود کے لیے تمغۂ امتیاز نہ صرف ان کی خدمات کا قومی سطح پر اعتراف ہے بلکہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے لیے بھی باعثِ فخر اعزاز ہے۔

یونیورسٹی کے ڈینز، پروفیسرز اور پرنسپل افسران نے وائس چانسلر کو مبارک باد دیتے ہوئے اسے یونیورسٹی کے لیے ایک اعزاز قرار دیا۔

SPONSORED — Dost Marketing

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں