ای سی سی کا اجلاس،پٹرولیم مصنوعات پر ڈیلرز کے مارجن پر نظرثانی کی منظوری

ای سی سی کا اجلاس،پٹرولیم مصنوعات پر ڈیلرز کے مارجن پر نظرثانی کی منظوری
اسلام آباد، 14 اگست: وفاقی وزیر خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب کی زیر صدارت کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس وزارت خزانہ میں منعقد ہوا، جس میں پٹرولیم مصنوعات پر ڈیلرز کے مارجن میں نظرثانی کی منظوری دے دی گئی۔
وزارت خزانہ کے مطابق اجلاس میں پٹرولیم ڈویژن کی جانب سے پیش کردہ سمری پر غور کیا گیا، جس میں موٹر اسپرٹ (ایم ایس) اور ہائی اسپیڈ ڈیزل (ایچ ایس ڈی) پر ڈیلرز کے مارجن میں نظرثانی سے متعلق امور کا جائزہ لیا گیا۔
اقتصادی رابطہ کمیٹی نے سمری پر تفصیلی غور و خوض کے بعد موٹر اسپرٹ اور ہائی اسپیڈ ڈیزل پر ڈیلرز کے مارجن میں نظرثانی کی منظوری دی۔
اجلاس میں وفاقی وزیر برائے قومی غذائی تحفظ و تحقیق رانا تنویر حسین، وفاقی وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک اور وفاقی وزیر اقتصادی امور احد خان چیمہ سمیت متعلقہ وزارتوں اور ڈویژنز کے وفاقی سیکرٹریز اور اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔
ڈیلرز کے مارجن میں نظرثانی کا فیصلہ پٹرولیم مصنوعات کی ریٹیل قیمتوں اور پٹرولیم ڈیلرز کے کاروباری معاملات پر اثرانداز ہوگا۔
