پنجاب میں ہاؤسنگ سوسائٹیز کی قانونی حیثیت آن لائن چیک کرنے کی سہولت

پنجاب میں ہاؤسنگ سوسائٹیز کی قانونی حیثیت آن لائن چیک کرنے کی سہولت
اسلام آباد: پنجاب میں شہری اب ہاؤسنگ سوسائٹیز کی قانونی حیثیت اور منظوری کا اسٹیٹس آن لائن چیک کرسکتے ہیں۔ پنجاب لینڈ ریکارڈز اتھارٹی (PLRA) نے ہاؤسنگ سوسائٹیز کی معلومات تک رسائی کے لیے آن لائن پورٹل فراہم کیا ہے۔
سرکاری پورٹل کے ذریعے شہری متعلقہ ہاؤسنگ سوسائٹی کا ریکارڈ تلاش کرکے اس کی دستیاب قانونی حیثیت اور متعلقہ تفصیلات دیکھ سکتے ہیں۔ اس مقصد کے لیے پورٹل پر متعلقہ اتھارٹی، ڈویژن، ضلع اور تحصیل کا انتخاب کرنے کے بعد ہاؤسنگ سوسائٹی کا نام درج کرنا ہوتا ہے۔
یہ سہولت ان شہریوں کے لیے خصوصی اہمیت رکھتی ہے جو کسی ہاؤسنگ سوسائٹی میں پلاٹ یا جائیداد خریدنے یا سرمایہ کاری کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں، کیونکہ خریداری سے قبل سوسائٹی کی قانونی حیثیت اور منظوری کی معلومات حاصل کی جاسکتی ہیں۔

پنجاب لینڈ ریکارڈز اتھارٹی کے ہاؤسنگ سوسائٹی پورٹل کا نام ’’Approved Housing Societies on HSMS‘‘ ہے، جس کے ذریعے شہری ہاؤسنگ سوسائٹیز کا ریکارڈ چیک کرسکتے ہیں۔
پورٹل کا ویب ایڈریس: https://www.punjab-zameen.gov.pk/approvedSocieties
پنجاب لینڈ ریکارڈز اتھارٹی کی مرکزی ویب سائٹ: https://www.punjab-zameen.gov.pk/
اس پر ہاؤسنگ سوسائٹیز کا سٹیٹس چیک کیا جا سکتا ہے۔
