مرکزی مواد پر جائیں
☀️ اسلام آباد: 26°C
ہفتہ، 3 اکتوبر 2026
تازہ ترین
📊 ریٹ
USD/PKR 276.82 EUR/PKR 311.47 GBP/PKR 366.01 سونا/تولہ 429,945 PKR KSE-100 78,400 Bitcoin $84,593 USD/PKR 276.82 EUR/PKR 311.47 GBP/PKR 366.01 سونا/تولہ 429,945 PKR KSE-100 78,400 Bitcoin $84,593
قومی

وزیراعظم شہباز شریف سے بیلاروس کے وزیر توانائی کی ملاقات، دوطرفہ تعاون کے فروغ پر اتفاق

📅 بدھ، 12 اگست 2026 ✍️ Dost news ⏱ 2 منٹ
وزیراعظم شہباز شریف سے بیلاروس کے وزیر توانائی کی ملاقات، دوطرفہ تعاون کے فروغ پر اتفاق
f 𝕏 ✈ شیئر کریں
f 𝕏
✓ لنک کاپی ہو گیا

وزیراعظم شہباز شریف سے بیلاروس کے وزیر توانائی کی ملاقات، دوطرفہ تعاون کے فروغ پر اتفاق

اسلام آباد: جمہوریہ بیلاروس کے وزیر توانائی ڈزینس ماروز نے، جو ان دنوں پاکستان کے سرکاری دورے پر ہیں، وزیراعظم محمد شہباز شریف سے وزیراعظم ہاؤس میں ملاقات کی۔

وزیراعظم نے بیلاروسی وزیر اور ان کے وفد کا خیرمقدم کرتے ہوئے صدر الیگزینڈر لوکاشینکو کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ انہوں نے نومبر 2024 میں صدر لوکاشینکو کے دورہ اسلام آباد اور اپریل 2025 میں اپنے دورہ بیلاروس کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ ان اعلیٰ سطحی رابطوں سے دونوں ممالک کے تعلقات مزید مضبوط ہوئے ہیں۔

وزیراعظم نے اسلام آباد میں منعقدہ پاکستان۔بیلاروس مشترکہ وزارتی کمیشن کے نویں اجلاس کے دوران ہونے والے مذاکرات پر اطمینان کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ اجلاس میں تجارت، صنعت، زراعت، بینکاری، افرادی قوت، ٹرانسپورٹ اور توانائی سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ مشترکہ وزارتی کمیشن کے اجلاس کے نتائج دونوں ممالک کے لیے عملی فوائد کا باعث بنیں گے اور پاکستان اور بیلاروس کے درمیان بڑھتی ہوئی شراکت داری کو مزید تقویت ملے گی۔

بیلاروس کے وزیر توانائی ڈزینس ماروز نے پرتپاک استقبال پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے بیلاروسی قیادت کی جانب سے نیک خواہشات کا پیغام پہنچایا۔ انہوں نے وزیراعظم کو مشترکہ وزارتی کمیشن کے اجلاس میں ہونے والی اہم پیش رفت سے بھی آگاہ کیا۔

ملاقات کے دوران دونوں فریقوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ دونوں ممالک کی قیادت کے فیصلوں پر عمل درآمد اور مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دینے کے لیے باہمی رابطوں کو مضبوط بنایا جائے گا۔

SPONSORED — Dost Marketing

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں