مرکزی مواد پر جائیں
☀️ اسلام آباد: 26°C
ہفتہ، 3 اکتوبر 2026
تازہ ترین
📊 ریٹ
USD/PKR 276.82 EUR/PKR 311.47 GBP/PKR 366.01 سونا/تولہ 429,945 PKR KSE-100 78,400 Bitcoin $84,990 USD/PKR 276.82 EUR/PKR 311.47 GBP/PKR 366.01 سونا/تولہ 429,945 PKR KSE-100 78,400 Bitcoin $84,990
قومی

بندرگاہوں کو خصوصی اقتصادی زونز، سڑکوں، ریلوے اور گوداموں سے منسلک کیا جائے، افتخار علی ملک

📅 اتوار، 09 اگست 2026 ✍️ Dost news ⏱ 1 منٹ
بندرگاہوں کو خصوصی اقتصادی زونز، سڑکوں، ریلوے اور گوداموں سے منسلک کیا جائے، افتخار علی ملک
f 𝕏 ✈ شیئر کریں
f 𝕏
✓ لنک کاپی ہو گیا

بندرگاہوں کو خصوصی اقتصادی زونز، سڑکوں، ریلوے اور گوداموں سے منسلک کیا جائے، افتخار علی ملک

لاہور، 9 اگست: سارک چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سابق صدر افتخار علی ملک نے کہا ہے کہ بندرگاہوں کو خصوصی اقتصادی زونز، سڑکوں، ریلوے اور گوداموں سے مربوط کرکے مؤثر لاجسٹکس نظام تشکیل دیا جائے۔ اتوار کو ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ جدید بندرگاہیں لاجسٹکس اخراجات کم، برآمدی مسابقت بہتر اور غیر ملکی سرمایہ کاری کے فروغ میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔ آٹومیشن، مصنوعی ذہانت اور اسمارٹ کارگو مینجمنٹ سمیت جدید ٹیکنالوجی کا استعمال ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اپنی جغرافیائی اہمیت سے فائدہ اٹھاتے ہوئے جنوبی، وسطی ایشیا اور مشرق وسطیٰ کے درمیان اہم تجارتی و ٹرانزٹ مرکز بن سکتا ہے۔ اس مقصد کے لیے بندرگاہی انفراسٹرکچر، ڈیجیٹل کسٹمز اور کثیرالجہتی ٹرانسپورٹ نیٹ ورک کو جدید بنانا ہوگا۔

SPONSORED — Dost Marketing

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں