مرکزی مواد پر جائیں
☀️ اسلام آباد: 26°C
ہفتہ، 3 اکتوبر 2026
تازہ ترین
📊 ریٹ
USD/PKR 277.10 EUR/PKR 312.29 GBP/PKR 365.99 سونا/تولہ 430,384 PKR KSE-100 78,400 Bitcoin $84,551 USD/PKR 277.10 EUR/PKR 312.29 GBP/PKR 365.99 سونا/تولہ 430,384 PKR KSE-100 78,400 Bitcoin $84,551
قومی

وزیراعظم محمد شہباز شریف کا پاکستان ، سعودی عرب اور ترکیہ کے مابین مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے پر اطمینان کا اظہار

📅 جمعہ، 07 اگست 2026 ✍️ Dost news ⏱ 2 منٹ
وزیراعظم محمد شہباز شریف کا پاکستان ، سعودی عرب اور ترکیہ کے مابین مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے پر اطمینان کا اظہار
f 𝕏 ✈ شیئر کریں
f 𝕏
✓ لنک کاپی ہو گیا

وزیراعظم محمد شہباز شریف کا پاکستان ، سعودی عرب اور ترکیہ کے مابین مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے پر اطمینان کا اظہار

مکہ المکرمہ۔7اگست (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پاکستان ، سعودی عرب اور ترکیہ کے مابین مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی ہے کہ حرمین شریفین کے سائے تلے طے پانے والا یہ تاریخی معاہدہ آنے والی نسلوں کے لیے امن و استحکام کی ڈھال ثابت ہو اور تینوں برادر ممالک کے ساتھ ساتھ پوری امت مسلمہ کے لیے ترقی، خوشحالی اور فلاح کا ذریعہ بنے۔ جمعہ کو ایکس پر اپنے پیغام میں وزیراعظم نے کہا کہ انہیں اپنے عزیز بھائی، سعودی عرب کے ولی عہد و وزیراعظم، شہزادہ محمد بن سلمان اور جمہوریہ ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان کے ہمراہ مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے پر دستخط کرنے کا اعزاز حاصل ہوا۔ انہوں نے دعا کی کہ تین برادر اسلامی ممالک جو ایمان، اخوت اور امن و سلامتی کے مشترکہ عزم میں متحد ہیں، کے مابین حرمین شریفین کے سائے تلے طے پانے والا یہ تاریخی معاہدہ آنے والی نسلوں کے لیے امن و استحکام کی ڈھال ثابت ہو اور ہمارے تینوں برادر ممالک کے ساتھ ساتھ پوری امت مسلمہ کے لیے ترقی، خوشحالی اور فلاح کا باعث بنے۔ وزیراعظم نے کہا کہ وہ بالخصوص فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں جن کی انتھک کاوشوں اور غیر معمولی لگن نے اس عظیم مقصد کی تکمیل میں بے حد اہم کردار ادا کیا۔

SPONSORED — Dost Marketing

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں