مرکزی مواد پر جائیں
☀️ اسلام آباد: 26°C
اتوار، 4 اکتوبر 2026
تازہ ترین
📊 ریٹ
USD/PKR 276.83 EUR/PKR 311.48 GBP/PKR 365.99 سونا/تولہ 429,972 PKR KSE-100 78,400 Bitcoin $84,805 USD/PKR 276.83 EUR/PKR 311.48 GBP/PKR 365.99 سونا/تولہ 429,972 PKR KSE-100 78,400 Bitcoin $84,805
قومی

سعودی عرب، پاکستان اور ترکیہ کا دفاعی معاہدہ تاریخی سنگ میل ہے، افتخار علی ملک

📅 جمعہ، 07 اگست 2026 ✍️ Dost news ⏱ 2 منٹ
سعودی عرب، پاکستان اور ترکیہ کا دفاعی معاہدہ تاریخی سنگ میل ہے، افتخار علی ملک
f 𝕏 ✈ شیئر کریں
f 𝕏
✓ لنک کاپی ہو گیا

سعودی عرب، پاکستان اور ترکیہ کا دفاعی معاہدہ تاریخی سنگ میل ہے، افتخار علی ملک

لاہور: سارک چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سابق صدر افتخار علی ملک نے سعودی عرب، پاکستان اور ترکیہ کے سہ فریقی دفاعی معاہدے کو امت مسلمہ کے لیے تاریخی پیش رفت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ معاہدہ خطے میں امن و استحکام، دفاعی تعاون اور مسلم ممالک کے درمیان اتحاد کو مزید مضبوط کرے گا۔ جمعہ کو اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ یہ شراکت داری دفاعی تعاون، انٹیلی جنس کے تبادلے، انسداد دہشت گردی اور مقامی دفاعی صلاحیتوں کے فروغ میں اہم کردار ادا کرے گی، جبکہ سیاسی، اقتصادی اور تکنیکی تعاون کے نئے مواقع بھی پیدا ہوں گے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ یہ معاہدہ دیگر اسلامی ممالک کے لیے بھی ایک مثال بنے گا اور دنیا کو یہ پیغام دے گا کہ مسلم دنیا امن، اجتماعی سلامتی اور ہر قسم کی جارحیت کے خلاف متحد ہے۔

SPONSORED — Dost Marketing

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں