مرکزی مواد پر جائیں
☀️ اسلام آباد: 26°C
اتوار، 4 اکتوبر 2026
تازہ ترین
📊 ریٹ
USD/PKR 276.83 EUR/PKR 311.48 GBP/PKR 365.99 سونا/تولہ 429,972 PKR KSE-100 78,400 Bitcoin $84,805 USD/PKR 276.83 EUR/PKR 311.48 GBP/PKR 365.99 سونا/تولہ 429,972 PKR KSE-100 78,400 Bitcoin $84,805
قومی

وزیراعظم شہباز شریف کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات، اقتصادی تعاون اور سرمایہ کاری کے فروغ پر تبادلہ خیال

📅 جمعہ، 07 اگست 2026 ✍️ Dost news ⏱ 2 منٹ
وزیراعظم شہباز شریف کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات، اقتصادی تعاون اور سرمایہ کاری کے فروغ پر تبادلہ خیال
f 𝕏 ✈ شیئر کریں
f 𝕏
✓ لنک کاپی ہو گیا

وزیراعظم شہباز شریف کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات، اقتصادی تعاون اور سرمایہ کاری کے فروغ پر تبادلہ خیال

مکہ مکرمہ: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے اپنے دورۂ سعودی عرب کے دوران مکہ مکرمہ کے قصر الصفا میں سعودی ولی عہد اور وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود سے ملاقات کی، جس میں دوطرفہ تعلقات، اقتصادی تعاون، سرمایہ کاری اور خطے کی مجموعی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعظم شہباز شریف کی قصر الصفا آمد پر سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے ان کا پرتپاک استقبال کیا، جس کے بعد دونوں رہنماؤں کے درمیان دوطرفہ ملاقات ہوئی۔

ملاقات میں پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے، تجارت، سرمایہ کاری اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے امکانات کا جائزہ لیا گیا۔ دونوں رہنماؤں نے خطے کی موجودہ صورتحال اور باہمی دلچسپی کے دیگر اہم امور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

وزیراعظم کے ہمراہ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار، چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور وفاقی وزیر دفاع خواجہ محمد آصف بھی موجود تھے۔

وزیراعظم شہباز شریف کا یہ دورہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دیرینہ برادرانہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے اور اقتصادی شراکت داری کو وسعت دینے کی کوششوں کا حصہ قرار دیا جا رہا ہے۔

SPONSORED — Dost Marketing

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں