مرکزی مواد پر جائیں
☀️ اسلام آباد: 26°C
ہفتہ، 3 اکتوبر 2026
تازہ ترین
📊 ریٹ
USD/PKR 276.82 EUR/PKR 311.47 GBP/PKR 366.01 سونا/تولہ 429,945 PKR KSE-100 78,400 Bitcoin $84,648 USD/PKR 276.82 EUR/PKR 311.47 GBP/PKR 366.01 سونا/تولہ 429,945 PKR KSE-100 78,400 Bitcoin $84,648
قومی

پی ٹی وی کے لیے 13 ارب روپے کی ضمنی گرانٹ منظور

📅 جمعرات، 06 اگست 2026 ✍️ Dost news ⏱ 2 منٹ
پی ٹی وی کے لیے 13 ارب روپے کی ضمنی گرانٹ منظور
f 𝕏 ✈ شیئر کریں
f 𝕏
✓ لنک کاپی ہو گیا

پی ٹی وی کے لیے 13 ارب روپے کی ضمنی گرانٹ منظور

اسلام آباد: اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے پاکستان ٹیلی وژن کارپوریشن (پی ٹی وی) کے تنخواہوں اور دیگر ضروری آپریشنل اخراجات کے لیے 13 ارب روپے کی ضمنی گرانٹ منظور کرلی۔

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت اجلاس میں وزارت اطلاعات و نشریات کی جانب سے پی ٹی وی کے لیے 20 ارب روپے کی اضافی رقم کے مطالبے کا جائزہ لیا گیا، تاہم ای سی سی نے 13 ارب روپے جاری کرنے کی منظوری دی۔

منظور شدہ رقم پی ٹی وی کو 3.25 ارب روپے کی سہ ماہی اقساط میں فراہم کی جائے گی تاکہ ادارہ ملازمین کی تنخواہوں، یوٹیلیٹی بلز اور دیگر ضروری آپریشنل اخراجات پورے کرسکے۔

ای سی سی نے وزارت اطلاعات و نشریات کو ہدایت کی کہ وہ دو ماہ کے اندر پی ٹی وی کی مالیاتی پائیداری کے حوالے سے جامع منصوبہ تیار کرکے کمیٹی کے سامنے پیش کرے۔

وزارت خزانہ کی حالیہ رپورٹ کے مطابق مالی سال 2024-25 کے دوران پی ٹی وی کی آمدن 22 فیصد کم ہوکر 14.3 ارب روپے رہ گئی۔ اس عرصے میں سرکاری نشریاتی ادارے کو 639 ملین روپے کا خالص خسارہ بھی ہوا۔

رپورٹ کے مطابق جون 2025 تک پی ٹی وی کے مجموعی نقصانات تقریباً 20 ارب روپے تک پہنچ چکے تھے۔

پی ٹی وی کمپنیز ایکٹ کے تحت رجسٹرڈ ہے، جبکہ اطلاعات کے سیکریٹری اشفاق احمد خلیل ادارے کے مینجنگ ڈائریکٹر کے طور پر بھی خدمات انجام دے رہے ہیں۔

SPONSORED — Dost Marketing

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں