مرکزی مواد پر جائیں
☀️ اسلام آباد: 26°C
ہفتہ، 3 اکتوبر 2026
تازہ ترین
📊 ریٹ
USD/PKR 276.82 EUR/PKR 311.47 GBP/PKR 366.01 سونا/تولہ 429,945 PKR KSE-100 78,400 Bitcoin $84,655 USD/PKR 276.82 EUR/PKR 311.47 GBP/PKR 366.01 سونا/تولہ 429,945 PKR KSE-100 78,400 Bitcoin $84,655
قومی

شزا فاطمہ اور برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقات، ایمرجنسی وارننگ سسٹم کے قیام پر پیش رفت

📅 بدھ، 05 اگست 2026 ✍️ Dost news ⏱ 2 منٹ
شزا فاطمہ اور برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقات، ایمرجنسی وارننگ سسٹم کے قیام پر پیش رفت
f 𝕏 ✈ شیئر کریں
f 𝕏
✓ لنک کاپی ہو گیا

شزا فاطمہ اور برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقات، ایمرجنسی وارننگ سسٹم کے قیام پر پیش رفت

اسلام آباد، 5 اگست: وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن شزا فاطمہ خواجہ سے پاکستان میں برطانیہ کی ہائی کمشنر جین میریٹ نے بدھ کو اسلام آباد میں ملاقات کی، جس میں پاکستان میں ٹیلی کام ایمرجنسی ارلی وارننگ سسٹم اور سیل براڈکاسٹ سروسز کے قیام سے متعلق تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

سرکاری اعلامیے کے مطابق ملاقات میں دونوں فریقوں نے جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے ہنگامی حالات میں بروقت عوامی آگاہی کے نظام کو مؤثر بنانے پر گفتگو کی۔

برطانیہ نے پاکستان کے ایمرجنسی وارننگ پالیسی اور متعلقہ ٹیکنالوجی کی تیاری کے لیے تکنیکی معاونت فراہم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

وفاقی وزیر شزا فاطمہ خواجہ نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ ایمرجنسی وارننگ پالیسی کو جلد از جلد حتمی شکل دے کر 12 اگست 2026 تک آخری جائزے کے لیے پیش کیا جائے تاکہ ملک میں جدید ہنگامی انتباہی نظام کے نفاذ کا عمل تیز کیا جا سکے۔

SPONSORED — Dost Marketing

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں