مرکزی مواد پر جائیں
☀️ اسلام آباد: 26°C
جمعہ، 2 اکتوبر 2026
تازہ ترین
📊 ریٹ
USD/PKR 277.10 EUR/PKR 312.29 GBP/PKR 365.99 سونا/تولہ 430,052 PKR KSE-100 78,400 Bitcoin $85,057 USD/PKR 277.10 EUR/PKR 312.29 GBP/PKR 365.99 سونا/تولہ 430,052 PKR KSE-100 78,400 Bitcoin $85,057
قومی

ملک بھر میں یکساں آن لائن پولیس کریکٹر سرٹیفکیٹ جاری کرنے کی اصولی منظوری

📅 منگل، 04 اگست 2026 ✍️ Dost news ⏱ 3 منٹ
ملک بھر میں یکساں آن لائن پولیس کریکٹر سرٹیفکیٹ جاری کرنے کی اصولی منظوری
f 𝕏 ✈ شیئر کریں
f 𝕏
✓ لنک کاپی ہو گیا

ملک بھر میں یکساں آن لائن پولیس کریکٹر سرٹیفکیٹ جاری کرنے کی اصولی منظوری

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے نیشنل پولیس بیورو کے دورے کے دوران ملک بھر میں یکساں اور مکمل طور پر آن لائن پولیس کریکٹر سرٹیفکیٹ کے اجرا کی اصولی منظوری دے دی۔

منگل کو نیشنل پولیس بیورو میں اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ اب نیشنل پولیس بیورو کے ذریعے پولیس کلیئرنس سرٹیفکیٹ جاری کیا جائے گا، جس سے سابقہ پیچیدہ طریقہ کار ختم ہو جائے گا اور شہری گھر بیٹھے نیشنل پولیس بیورو کے آن لائن پورٹل کے ذریعے آسانی سے کریکٹر سرٹیفکیٹ حاصل کر سکیں گے۔

محسن نقوی نے کہا کہ پولیس کلیئرنس سرٹیفکیٹ کے یکساں اور آن لائن نظام سے بالخصوص بیرون ملک جانے والے پاکستانیوں کو درپیش مشکلات کا خاتمہ ہوگا اور تمام مراحل زیادہ آسان اور تیز رفتار بن جائیں گے۔

انہوں نے انٹرنیشنل ڈرائیونگ پرمٹ کے لیے بھی ملک گیر سطح پر یکساں نظام متعارف کرانے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ حکومت شہریوں کو جدید اور مؤثر سہولیات کی فراہمی کے لیے اقدامات کر رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ نیشنل پولیس بیورو کو جدید، فعال اور متحرک ادارہ بنانا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

دورے کے دوران ڈائریکٹر جنرل نیشنل پولیس بیورو نے وفاقی وزیر کو ادارے کی کارکردگی اور مختلف شعبوں سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی، جبکہ محسن نقوی نے بیورو کی عمارت میں جاری تزئین و آرائش کے کام کا بھی معائنہ کیا۔

اجلاس میں یومِ پولیس شہدا کے موقع پر ملک میں امن و امان کے قیام اور جرائم کے خاتمے کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے پولیس اہلکاروں کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا۔

وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ پولیس شہدا ہمارے سروں کے تاج ہیں اور ان کی قربانیوں کا قرض کبھی ادا نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ قوم اپنے شہدا کو ہمیشہ یاد رکھے گی اور ان کے اہل خانہ کے ساتھ ہر قدم پر کھڑی رہے گی۔

SPONSORED — Dost Marketing

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں