مرکزی مواد پر جائیں
☀️ اسلام آباد: 27°C
جمعرات، 29 اکتوبر 2026
تازہ ترین
📊 ریٹ
USD/PKR 276.91 EUR/PKR 308.64 GBP/PKR 368.46 سونا/تولہ (عالمی) 417,749 PKR Bitcoin $79,877 USD/PKR 276.91 EUR/PKR 308.64 GBP/PKR 368.46 سونا/تولہ (عالمی) 417,749 PKR Bitcoin $79,877
قومی

پاکستان اور کینیڈا کا دوطرفہ تجارتی و سیکورٹی تعاون بڑھانے پر اتفاق

📅 ✍️ ⏱ 3 منٹ
پاکستان اور کینیڈا کا دوطرفہ تجارتی و سیکورٹی تعاون بڑھانے پر اتفاق
f 𝕏 ✈ شیئر کریں
f 𝕏
✓ لنک کاپی ہو گیا

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)۔ پاکستان اور کینیڈا نے دوطرفہ روابط میں نئی پیش رفت کا خیرمقدم کرتے ہوئے تجارت، سرمایہ کاری اور عوامی روابط کے فروغ کے ذریعے تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔ پیر کو وزارت خارجہ سے جاری مشترکہ علامیہ میں دونوں ممالک نے اقتصادی، تعلیمی اور ادارہ جاتی روابط کے فروغ پر زور دیا۔ مشترکہ اعلامیہ کے مطابق نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی دعوت پر کینیڈا کی وزیر خارجہ انیتا آنند نے 20 جولائی 2026 کو پاکستان کا سرکاری دورہ کیا۔ وزیر خارجہ انیتا آنند کی نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈار سے اہم ملاقات ہوئی، جس میں دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ نے کینیڈین ہم منصب کو خطے میں جاری تنازع کے حوالے سے پاکستان کی ثالثی کی کوششوں سے آگاہ کیا، جسے کینیڈین وزیر خارجہ نے سراہا۔ دونوں وزراء نے پائیدار جنگ بندی کی ضرورت پر زور دیا اور عالمی چیلنجز سے نمٹنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ فریقین نے فروری 2026 کے مشاورتی اجلاس کے چھٹے دور کو کامیاب قرار دیتے ہوئے تزویراتی تعاون کے نئے مواقع تلاش کرنے پر اتفاق کیا۔

تجارتی و اقتصادی تعاون کا فروغ

دونوں رہنمائوں نے تجارت اور سرمایہ کاری کو مشترکہ خوشحالی کا اہم ذریعہ قرار دیا۔ پاکستان اور کینیڈا کا تجارتی و سیکورٹی تعاون بڑھانے پر اتفاق ہوا ہے، جس کے تحت غیر ملکی سرمایہ کاری کے تحفظ و فروغ کے معاہدے (FIPA) کو جلد مکمل کرنے کا عزم کیا گیا۔ فریقین نے مشترکہ ورکنگ گروپ برائے تجارت و سرمایہ کاری کو دوبارہ فعال کرنے اور صاف توانائی، کان کنی، زراعت اور انفراسٹرکچر میں کاروباری تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔ توانائی کے تحفظ کے حوالے سے کینیڈین کمپنی JCM Power کے 240 میگاواٹ دھابیجی ہائبرڈ ونڈ سولر منصوبے کی منظوری کا خیرمقدم کیا گیا۔

زراعت، معدنیات اور عوامی روابط

زرعی شعبے میں تعاون بڑھاتے ہوئے دونوں ممالک نے پاکستان اور کینیڈا کے مابین کینولا درآمدی پروٹوکول پر دستخط کیے ہیں۔ اس کے علاوہ معدنی وسائل میں کینیڈا کی مہارت سے استفادہ کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ کینیڈا میں مقیم تین لاکھ سے زائد پاکستانیوں اور نو ہزار سے زائد طلبہ کی خدمات کو سراہتے ہوئے عوامی اور پارلیمانی روابط کو مستحکم کرنے کا عزم ظاہر کیا گیا۔ وزیر خارجہ انیتا آنند نے نائب وزیراعظم کو 2027 میں کینیڈا میں منعقد ہونے والی PDAC کانفرنس میں شرکت کی دعوت بھی دی۔ دونوں ممالک نے انسدادِ دہشت گردی اور موسمیاتی تبدیلی سمیت عالمی چیلنجز پر مل کر کام جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

تازہ خبروں کے لیے دوست نیوز کو فالو کریں
🏛️ GOVERNMENT PROJECT

PHA Foundation Flats

Sector I-16, Islamabad

✅ Officially Approved
✅ Easy Installments
✅ No Hidden Charges
Starting from
PKR 60 Lac
View Details →
SPONSORED — Dost Marketing

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں