مرکزی مواد پر جائیں
☀️ اسلام آباد: 17°C
بدھ، 28 اکتوبر 2026
تازہ ترین
📊 ریٹ
USD/PKR 276.81 EUR/PKR 309.66 GBP/PKR 369.47 سونا/تولہ (عالمی) 421,532 PKR Bitcoin $80,591 USD/PKR 276.81 EUR/PKR 309.66 GBP/PKR 369.47 سونا/تولہ (عالمی) 421,532 PKR Bitcoin $80,591
قومی

پاکستان اور ایران کا خواتین کے حقوق کے فروغ پر اتفاق

📅 ✍️ ⏱ 2 منٹ
پاکستان اور ایران کا خواتین کے حقوق کے فروغ پر اتفاق
f 𝕏 ✈ شیئر کریں
f 𝕏
✓ لنک کاپی ہو گیا

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)۔ وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق اعظم نذیر تارڑ نے اسلامی جمہوریہ ایران کی نائب صدر برائے خواتین و خاندانی امور ڈاکٹر زہرہ بہروز آذر سے ملاقات کی، جس میں خواتین کے حقوق، او آئی سی کے تحت تعاون اور دوطرفہ تعلقات کے فروغ سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔

مشترکہ لائحہ عمل کی ضرورت

ڈاکٹر زہرہ بہروز آذر نے جنگ بندی کے لیے پاکستان کے مثبت سفارتی کردار، ثالثی اور سہولت کاری کی کوششوں کو سراہتے ہوئے پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔ دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور ایران کے تاریخی، مذہبی، ثقافتی اور برادرانہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے اور پاکستان خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے ترجیحی اقدامات کر رہا ہے، اعظم نذیر تارڑ کے عزم کے مطابق خواتین کے حقوق کے فروغ کے لیے مشترکہ اقدامات پر اتفاق کیا۔

او آئی سی کے پلیٹ فارم پر تعاون

ملاقات میں فلسطین اور افغانستان کی خواتین کو درپیش مسائل کو او آئی سی کے پلیٹ فارم پر مؤثر انداز میں اجاگر کرنے اور ان کی فلاح و بہبود کے لیے مشترکہ لائحہ عمل اختیار کرنے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔ ڈاکٹر زہرہ بہروز آذر نے خواتین کے حوالے سے او آئی سی کی آئندہ دو سالہ وزارتی چیئرمین شپ سنبھالنے پر پاکستان کا خیرمقدم کرتے ہوئے خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے پاکستان کے مؤثر کردار پر اپنے اعتماد کا اظہار کیا۔

تازہ خبروں کے لیے دوست نیوز کو فالو کریں
🏛️ GOVERNMENT PROJECT

PHA Foundation Flats

Sector I-16, Islamabad

✅ Officially Approved
✅ Easy Installments
✅ No Hidden Charges
Starting from
PKR 60 Lac
View Details →
SPONSORED — Dost Marketing

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں