مرکزی مواد پر جائیں
☀️ اسلام آباد: 26°C
منگل، 13 اکتوبر 2026
تازہ ترین
📊 ریٹ
USD/PKR 276.92 EUR/PKR 309.35 GBP/PKR 366.00 سونا/تولہ 434,766 PKR KSE-100 78,400 Bitcoin $83,659 USD/PKR 276.92 EUR/PKR 309.35 GBP/PKR 366.00 سونا/تولہ 434,766 PKR KSE-100 78,400 Bitcoin $83,659
تازہ ترین

دہشت گرد مصنوعی ذہانت ، ڈیجیٹل پلیٹ فارمز ، ڈرونز سمیت جدید ٹیکنالوجیز سے فائدہ اٹھانے میں مہارت حاصل کر چکے ہیں ، اقوامِ متحدہ کے سیکرٹری جنرل کا انتباہ

📅 منگل، 30 جون 2026 ✍️ Muhammad Khalid ⏱ 2 منٹ
دہشت گرد مصنوعی ذہانت ، ڈیجیٹل پلیٹ فارمز ، ڈرونز سمیت جدید ٹیکنالوجیز سے فائدہ اٹھانے میں مہارت حاصل کر چکے ہیں ، اقوامِ متحدہ کے سیکرٹری جنرل کا انتباہ
f 𝕏 ✈ شیئر کریں
f 𝕏
✓ لنک کاپی ہو گیا

اقوام متحدہ۔30جون (اے پی پی):اقوامِ متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریش نے کہا ہے کہ دنیا بھر میں دہشت گرد بھرتی، مالی وسائل کے حصول اور اپنی سرگرمیوں کو وسعت دینے کے لیے نئی ٹیکنالوجیز کا بڑھ چڑھ کر استعمال کر رہے ہیں۔ روسی خبر رساں ادارے تاس کے مطابق انہوں نے گزشتہ روز عالمی ادارے کے رکن ممالک کی انسدادِ دہشت گردی ایجنسیوں کے سربراہان کی چوتھی اعلیٰ سطحی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گرد خود کو نئے حالات کے مطابق ڈھال رہے ہیں۔ نئی ٹیکنالوجیز نے ان کے لیے مالی وسائل حاصل کرنا اور بھرتی کو آسان بنا دیا ہے۔ دہشت گرد مصنوعی ذہانت (اے آئی )، ڈیجیٹل پلیٹ فارمز اور ڈرونز سمیت جدید ٹیکنالوجیز سے فائدہ اٹھانے میں مہارت حاصل کر چکے ہیں۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے اس بات پر بھی زور دیا کہ یہی ٹیکنالوجی دہشت گردی کے خلاف موثر ہتھیار بھی ثابت ہو سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹیکنالوجی خطرات کی بروقت نشاندہی، غیر قانونی مالی وسائل کی ترسیل روکنے اور دہشت گردانہ انتہا پسندی کی جانب لے جانے والے عوامل کو سمجھنے کے لیے بھی طاقتور ذرائع فراہم کرتی ہے۔

ٹیگز: #international #un
SPONSORED — Dost Marketing

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں