مرکزی مواد پر جائیں
☀️ اسلام آباد: 18°C
بدھ، 28 اکتوبر 2026
تازہ ترین
📊 ریٹ
USD/PKR 277.05 EUR/PKR 308.71 GBP/PKR 368.89 سونا/تولہ (عالمی) 420,133 PKR Bitcoin $80,535 USD/PKR 277.05 EUR/PKR 308.71 GBP/PKR 368.89 سونا/تولہ (عالمی) 420,133 PKR Bitcoin $80,535
تازہ ترین

وفاقی وزیر سردار محمد یوسف کی سعودی وزیر حج اور عالمی وفود سے ملاقاتیں، پاکستانی حج انتظامات کی بھرپور پذیرائی، اگلے سیزن کی تیاریاں فوری شروع کرنے کا عندیہ

📅 🔄 اپ ڈیٹ: ✍️ ⏱ 2 منٹ
وفاقی وزیر سردار محمد یوسف کی سعودی وزیر حج اور عالمی وفود سے ملاقاتیں، پاکستانی حج انتظامات کی بھرپور پذیرائی، اگلے سیزن کی تیاریاں فوری شروع کرنے کا عندیہ
f 𝕏 ✈ شیئر کریں
f 𝕏
✓ لنک کاپی ہو گیا

مکہ مکرمہ۔30مئی (دوست نیوز):سعودی وزارتِ حج و عمرہ کے زیر اہتمام حج سیزن کے کامیاب اختتام پر مکہ مکرمہ میں باوقار عالمی ’’ خِتَامُہُ مِسک‘‘ کانفرنس منعقد ہوئی، جس میں وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف کی سربراہی میں وفاقی سیکرٹری مذہبی امور ابرار احمد مرزا اور ڈی جی حج عبد الوہاب سومرو پر مشتمل پاکستانی وفد نے شرکت کی۔کانفرنس کے دوران وفاقی وزیر سردار محمد یوسف نے اپنے سعودی ہم منصب، وزیر حج و عمرہ ڈاکٹر توفیق بن فوزان الرَّبِیْعَہ سے تفصیلی ملاقات کی، جس میں حج انتظامات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔سعودی وزیر حج نے پاکستانی عازمین کے لیے کیے گئے بہترین انتظامات کو زبردست الفاظ میں سراہا اور اگلے حج کے انتظامات فوری طور پر شروع کرنے کا عندیہ دیا۔کانفرنس کی سائیڈ لائنز پر وفاقی وزیر نے سلطنتِ عمان، برونائی دارالسلام، افغانستان، متحدہ عرب امارات اور کویت سمیت دیگر اسلامی ممالک کے وزرائے اوقاف اور اعلیٰ سطح کے حکومتی وفود سے ملاقاتیں کیں۔

تازہ خبروں کے لیے دوست نیوز کو فالو کریں
ٹیگز: #hajj #KSA #pakistan
🏛️ GOVERNMENT PROJECT

PHA Foundation Flats

Sector I-16, Islamabad

✅ Officially Approved
✅ Easy Installments
✅ No Hidden Charges
Starting from
PKR 60 Lac
View Details →
SPONSORED — Dost Marketing

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں