تازہ ترین
کھیل

آرسنل انگلش پریمیئر لیگ پوائنٹس ٹیبل کی پہلی پوزیشن پر براجمان

📅 Thursday، 30 April 2026 ✍️ Muhammad Khalid ⏱ 3 منٹ مطالعہ 💬 کوئی تبصرہ نہیں
🏛️ GOVERNMENT PROJECT

PHA Foundation Flats

Sector I-16, Islamabad

✅ Approved ✅ Easy Installments ✅ No Hidden Charges
Starting from
PKR 60 Lac
View Details →
SPONSORED — Dost Marketing
f 𝕏 in شیئر کریں
f 𝕏
✓ لنک کاپی ہو گیا

لندن۔30اپریل (دوست نیوز):آرسنل کی فٹ بال ٹیم انگلش پریمیئر لیگ کے پوائنٹس ٹیبل کی پہلی پوزیشن پر براجمان ہے۔ آرسنل نے دفاعی چیمپئن لیورپول سے ٹاپ پوزیشن چھیننے کے بعد اسے تاحال برقرار رکھا ہوا ہے، مانچسٹر سٹی کی ٹیم دوسرے ،مانچسٹر یونائیٹڈ تیسرے،دفاعی چیمپئن لیورپول ایک درجہ ترقی پاکر پانچویں سے چوتھے اور آسٹن ولا کی ٹیم کی ایک درجہ تنزلی کے بعد چوتھے سے پانچویں نمبر پر چلی گئی ہے ۔

ای ایس پی اپریمیئر لیگین کے مطابق اب تک کھیلے گئے میچز کے بعد آرسنل کی ٹیم کے سب سے زیادہ 73پوائنٹس ہیں اور وہ ای پی ایل کے پوائنٹس ٹیبل پر ٹاپ پوزیشن پر برقرار ہے، مانچسٹر سٹی کی ٹیم 70 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے اور مانچسٹر یونائیٹڈ کی ٹیم 61 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر موجود ہے ۔ انگلش پریمیئر لیگ کے 34 ویں سیزن کے انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ انگلینڈ میں جاری ہے،یہ مجموعی طور پر ٹاپ فلائٹ انگلش فٹ بال کا 127واں ایڈیشن ہے ۔ لیگ میں شامل تمام 20 ٹیموں میں سے 18نے اپنے 34،34 میچز کھیل لئے ہیں ، آرسنل کی ٹیم سب سے زیادہ 22 میچز میں فتح حاصل کی ہے اور وہ سب سے زیادہ 73 پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ پوزیشن پرموجود ہے ۔

مانچسٹر سٹی کی ٹیم کو 21 میچز میں فتح نصیب ہوئی اور وہ 70 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے، مانچسٹر یونائیٹڈ کی ٹیم 17 میچز جیت چکی ہے اور وہ 61 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر موجود ہے، دفاعی چیمپئن لیورپول کی ٹیم نے بھی 17فتوحات حاصل کررکھی ہیں اور وہ 58 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہے۔آسٹن ولا کی ٹیم کے بھی 58پوائنٹس ہیں تاہم وہ ایک درجہ تنزلی کے بعد پانچویں نمبر پر چلی گئی ، اسی طرح برائٹن اینڈ ہوو البیون50 پوائنٹس کے ساتھ چھٹے نمبر پر پہنچ گئی ہے۔بورن مائوتھ کی ٹیم 49 پوائنٹس کے ساتھ ساتویں نمبر پر ہے۔

چیلسی ،برینٹ فورڈ اور فلہم کی ٹیموں کے 48، 48 پوائنٹس مساوی ہیں اور وہ بالترتیب آٹھویں ،نویں اور دسویں نمبر پر ہیں۔ وولور ہیمپٹن کی ٹیم بھی 34 میچز کھیل چکی ہے جن میں سے تاحال 3 فتوحات حاصل کر سکی ہے اور وہ سب سے نیچے بیسویں نمبر پر ہے ۔واضح رہے کہ انگلش پریمیئر لیگ کے رواں سیزن میں شامل 20 کلبوں کی ٹیموں میں دفاعی چیمپئن لیورپول،آرسنل،آسٹن ولا،بورن مائوتھ،برینٹ فورڈ،برائٹن اینڈ ہوو البیون،برنلے،چیلسی،کرسٹل پیلس،ایورٹن،فلہم،لیڈز یونائیٹڈ،مانچسٹر سٹی،مانچسٹر یونائیٹڈ،نیوکیسل یونائیٹڈ،ناٹنگھم فارسٹ،سنڈرلینڈ،ٹوٹنہم ہاٹ پور،ویسٹ ہیم یونائیٹڈ اور وولور ہیمپٹن شامل ہیں۔

ٹیگز: #FIFA #international

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *