لاہور۔4اپریل (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ ملک بھر میں پٹرولیم مصنوعات کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے خصوصی اقدامات کیے گئے ہیں،حکومت ذمہ دارانہ فیصلوں و متوازن پالیسیوں کے ذریعے معیشت کو مستحکم رکھنے اور عوام کو ریلیف دینے کا سلسلہ جاری رکھے گی۔ ہفتہ کے روز یہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گزشتہ چار ہفتوں سے پورا خطہ جنگی صورتحال کی لپیٹ میں ہے جس کے باعث عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں اور سپلائی چین پر شدید دبائو پڑا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے ابتدائی تین ہفتوں تک مہنگائی کے خلاف ایک مضبوط دیوار کا کردار ادا کیا اور عوام کو ریلیف دینے کے لیے ہر ممکن اقدامات کئے۔مصدق ملک نے کہا کہ حکومت نے 129 ارب روپے کی خطیر رقم ترقیاتی منصوبوں سے نکال کر عوام کو ریلیف دینے کے لیے مختص کی جبکہ کفایت شعاری مہم کے تحت بچائے گئے وسائل کو بھی نہایت ذمہ داری کے ساتھ استعمال کیا گیا۔ انہوں نے دعوی کیا کہ موجودہ حکومت نے ماضی کی طرح ملک کو دیوالیہ ہونے کے خطرے سے بچایا اور معاشی استحکام کو ترجیح دی۔انہوں نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ’’بڑے بھاری دل‘‘ کے ساتھ کیا گیا تاہم وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی واضح ہدایت تھی کہ اس اضافے کا مکمل بوجھ عوام پر منتقل نہ کیا جائے اور اسی پالیسی کے تحت مختلف شعبوں کے لیے خصوصی سبسڈی پیکجز متعارف کرائے گئے۔وفاقی وزیر نے کہاکہ پنجاب اور اسلام آباد میں پبلک ٹرانسپورٹ کو مفت کرنے کا فیصلہ کیا گیا تاکہ عام شہریوں کو فوری ریلیف فراہم کیا جا سکے۔ اسی طرح کسانوں کے لیے فی ایکڑ پندرہ سو روپے سبسڈی دینے کا اعلان کیا گیا ہے تاکہ زرعی شعبہ متاثر نہ ہو۔انہوں نے مزید بتایا کہ موٹر سائیکل سواروں کے لیے خصوصی ریلیف کے طور پر پٹرول پر فی لٹر 100 روپے سبسڈی دی جائے گی جس کے تحت وہ عام قیمت کے مقابلے میں کم نرخ پر پٹرول حاصل کر سکیں گے۔ اسی طرح بس مالکان کے لیے ایک لاکھ روپے ماہانہ سبسڈی مقرر کی گئی ہے جس کے ساتھ یہ شرط بھی عائد کی گئی ہے کہ وہ کرایوں میں اضافہ نہیں کریں گے۔مصدق ملک نے کہا کہ حکومت کی کوشش ہے کہ موجودہ مشکل حالات میں عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولت فراہم کی اور مہنگائی کے اثرات کو کم سے کم رکھا جائے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ حکومت کو متعدد چیلنجز کا سامنا ہے ، سبسڈی کو غیر معینہ مدت تک جاری رکھنا ممکن نہیں تاہم معاشرے کے مستحق طبقات کو ہدفی سبسڈی کی فراہمی وزیر اعظم محمد شہباز شریف کا پختہ عزم ہے۔انہوں نے کہا کہ ترقیاتی بجٹ میں کٹوتی کی گئی ہے جبکہ وفاقی وزرا کی چھ ماہ کی تنخواہیں بھی عوامی ریلیف اقدامات کے لیے استعمال کی جائیں گی۔عالمی صورتحال کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ بین الاقوامی رجحانات کے مطابق کیا گیا ہے تاہم حکومت نے عام آدمی کو اس کے مکمل اثرات سے بچانے کے لیے اقدامات کیے ہیں، اس سلسلے میں شہری علاقوں میں مفت بس سروس متعارف کروائی گئی ہے۔
ملک بھر میں پٹرولیم مصنوعات کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنانے کیلئے خصوصی اقدامات کئےگئے ہیں،ڈاکٹر مصدق ملک
Govt. Scheme
PHA Flats
Affordable Housing · Pakistan
🏠 1 & 2 Bed
✅ Easy Installments
🏛️ Govt. Approved
Starting from PKR 35 Lac
Enquire Now
0300-7880786
Dost Marketing



