مرکزی مواد پر جائیں
☀️ اسلام آباد: 26°C
پیر، 26 اکتوبر 2026
تازہ ترین
📊 ریٹ
USD/PKR 276.94 EUR/PKR 310.43 GBP/PKR 370.35 سونا/تولہ (عالمی) 415,950 PKR Bitcoin $80,021 USD/PKR 276.94 EUR/PKR 310.43 GBP/PKR 370.35 سونا/تولہ (عالمی) 415,950 PKR Bitcoin $80,021
قومی

وزیراعظم کا پاک بحریہ کے بیڑے میں جدید جنگی جہاز پی این ایس خیبر کی شمولیت پر اظہارمسرت

📅 ✍️ ⏱ 2 منٹ
navy
f 𝕏 ✈ شیئر کریں
f 𝕏
✓ لنک کاپی ہو گیا


لاہور۔4اپریل (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پاک بحریہ کے بیڑے میں جدید جنگی جہاز پی این ایس خیبر کی شمولیت پر دلی مسرت اور فخر کا اظہار کرتے ہوئے اس اہم پیش رفت کو پاکستان کی دفاعی صلاحیتوں میں اضافے اور بحری سرحدوں کے مؤثر تحفظ کی جانب ایک سنگِ میل قرار دیا ہے ۔ ہفتہ کو وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان کا جغرافیائی محل وقوع نہایت اہمیت کا حامل ہے جہاں سے عالمی تجارت اور توانائی کی ترسیل کے بڑے بحری راستے گزرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایک مضبوط، متوازن اور جدید ٹیکنالوجی سے لیس بحریہ ناگزیر ہے تاکہ قومی مفادات کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے اور سمندری مواصلاتی راستے محفوظ رہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ "معرکۂ حق" کے دوران پاک بحریہ کی پیشہ ورانہ مہارت اور حکمتِ عملی نے دشمن کو پسپا ہونے پر مجبور کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اپنی خودمختاری اور بحری مفادات کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدام کرے گا، جدید جنگی پلیٹ فارمز، بشمول پی این ایس خیبر اور آنے والی ہنگور کلاس آبدوزیں، پاک بحریہ کی آپریشنل صلاحیت، دفاعی طاقت اور سٹریٹجک رسائی میں نمایاں اضافہ کریں گی۔ وزیراعظم نے کہا کہ حکومت پاک بحریہ کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے لیے پرعزم ہے۔
تازہ خبروں کے لیے دوست نیوز کو فالو کریں
🏛️ GOVERNMENT PROJECT

PHA Foundation Flats

Sector I-16, Islamabad

✅ Officially Approved
✅ Easy Installments
✅ No Hidden Charges
Starting from
PKR 60 Lac
View Details →
SPONSORED — Dost Marketing

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں