مرکزی مواد پر جائیں
☀️ اسلام آباد: 19°C
اتوار، 25 اکتوبر 2026
تازہ ترین
📊 ریٹ
USD/PKR 276.82 EUR/PKR 310.12 GBP/PKR 370.24 سونا/تولہ (عالمی) 414,909 PKR Bitcoin $80,447 USD/PKR 276.82 EUR/PKR 310.12 GBP/PKR 370.24 سونا/تولہ (عالمی) 414,909 PKR Bitcoin $80,447
قومی

ایس ایم ایز کے لیے قرضوں کی فراہمی بڑھانے سے معاشی ترقی میں مدد ملے گی، میاں کاشف اشفاق

📅 ✍️ ⏱ 3 منٹ
ایس ایم ایز کے لیے قرضوں کی فراہمی بڑھانے سے معاشی ترقی میں مدد ملے گی، میاں کاشف اشفاق
f 𝕏 ✈ شیئر کریں
f 𝕏
✓ لنک کاپی ہو گیا

ایس ایم ایز کے لیے قرضوں کی فراہمی بڑھانے سے معاشی ترقی میں مدد ملے گی، میاں کاشف اشفاق

لاہور، 18 اکتوبر: پاکستان فرنیچر کونسل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر میاں کاشف اشفاق، تمغۂ امتیاز، نے کہا ہے کہ وزیراعظم کی جانب سے 2028 تک چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباروں (ایس ایم ایز) کے لیے قرضوں کی فراہمی 2.2 ٹریلین روپے تک بڑھانے کا ہدف پائیدار معاشی ترقی، روزگار کے نئے مواقع پیدا کرنے اور کاروباری سرگرمیوں کے فروغ میں اہم کردار ادا کرے گا۔

خواتین کاروباری شخصیات کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے، جس کی قیادت آمنہ عبداللہ آرائیں کر رہی تھیں، میاں کاشف اشفاق نے کہا کہ کاروباری برادری قومی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہے، جبکہ چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار معاشی ترقی، روزگار کی فراہمی اور کاروباری مواقع پیدا کرنے کی وسیع صلاحیت رکھتے ہیں۔

انہوں نے پسماندہ اور کم ترقی یافتہ علاقوں میں کاروباری سرگرمیوں کے فروغ پر زور دیتے ہوئے کہا کہ مقامی سطح پر روزگار اور کاروبار کے مواقع پیدا کرنے سے بڑے شہری مراکز کی جانب نقل مکانی کم کرنے اور متوازن علاقائی ترقی کو فروغ دینے میں مدد مل سکتی ہے۔

میاں کاشف اشفاق نے عالمی ای کامرس کمپنی علی بابا کے ساتھ مفاہمتی یادداشت کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ اس اقدام کے تحت دو سال کے دوران ایس ایم ایز سے وابستہ 10 ہزار افراد کو تربیت فراہم کی جائے گی۔ انہوں نے مقامی زبانوں میں کاروباری رہنمائی فراہم کرنے کے لیے مصنوعی ذہانت پر مبنی ہیلپ لائن کے منصوبے کو بھی سراہا اور اسے کاروباری افراد کی استعداد کار بڑھانے کے لیے اہم قرار دیا۔

انہوں نے سمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزز ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سمیڈا) پر زور دیا کہ ملک بھر میں اپنے دفاتر قائم کرے تاکہ چھوٹے کاروباری اداروں کو کاروباری مشاورت، قرضوں اور دیگر ضروری سہولیات تک آسان رسائی حاصل ہو سکے۔

انہوں نے نوجوانوں اور خواتین کو جدید انفارمیشن ٹیکنالوجی کی مہارتوں کی تربیت دینے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ کاروباری قرضوں کے حصول، قابل عمل کاروباری منصوبوں کی تیاری اور کاروباری صلاحیتوں میں اضافے کے لیے ملک گیر آگاہی مہم چلائی جانی چاہیے، تاکہ زیادہ سے زیادہ افراد کو خود روزگاری اور کاروبار کے قیام کے مواقع فراہم کیے جا سکیں۔

تازہ خبروں کے لیے دوست نیوز کو فالو کریں
🏛️ GOVERNMENT PROJECT

PHA Foundation Flats

Sector I-16, Islamabad

✅ Officially Approved
✅ Easy Installments
✅ No Hidden Charges
Starting from
PKR 60 Lac
View Details →
SPONSORED — Dost Marketing

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں