مرکزی مواد پر جائیں
☀️ اسلام آباد: 26°C
پیر، 26 اکتوبر 2026
تازہ ترین
📊 ریٹ
USD/PKR 276.94 EUR/PKR 310.43 GBP/PKR 370.35 سونا/تولہ (عالمی) 415,950 PKR Bitcoin $80,021 USD/PKR 276.94 EUR/PKR 310.43 GBP/PKR 370.35 سونا/تولہ (عالمی) 415,950 PKR Bitcoin $80,021
قومی

عمران خان کی اسپتال منتقلی، پی ٹی آئی کی توہین عدالت درخواست پر رجسٹرار آفس کا اعتراض، دوبارہ دائر کردی گئی

📅 ✍️ ⏱ 2 منٹ
عمران خان کی اسپتال منتقلی، پی ٹی آئی کی توہین عدالت درخواست پر رجسٹرار آفس کا اعتراض، دوبارہ دائر کردی گئی
f 𝕏 ✈ شیئر کریں
f 𝕏
✓ لنک کاپی ہو گیا

عمران خان کی اسپتال منتقلی، پی ٹی آئی کی توہین عدالت درخواست پر رجسٹرار آفس کا اعتراض، دوبارہ دائر کردی گئی

اسلام آباد: سپریم کورٹ کے رجسٹرار آفس نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اسپتال منتقلی سے متعلق پاکستان تحریک انصاف کی توہین عدالت کی درخواست پر اعتراض عائد کرکے اسے واپس کردیا۔

رجسٹرار آفس کی جانب سے اعتراض کیا گیا کہ درخواست میں جن افراد کو توہین عدالت کا مرتکب قرار دیا گیا ہے، ان کے خلاف عائد الزامات کی فہرست فراہم نہیں کی گئی۔

سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا کہ انہوں نے رجسٹرار سپریم کورٹ سے ملاقات کی، جہاں انہیں درخواست پر عائد اعتراض سے آگاہ کیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اعتراض دور کرکے درخواست آج ہی دوبارہ دائر کردی جائے گی۔

پی ٹی آئی نے عمران خان کو سپریم کورٹ کے 18 اگست کے حکم کے مطابق شفا انٹرنیشنل اسپتال منتقل نہ کیے جانے پر حکومت کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی درخواست دائر کی تھی۔ پارٹی کا مؤقف ہے کہ عدالتی حکم پر مکمل عملدرآمد نہیں کیا گیا۔

دوسری جانب حکومت نے بھی عمران خان کی اسپتال منتقلی سے متعلق سپریم کورٹ کے 18 اگست کے فیصلے کے خلاف نظرثانی درخواست دوبارہ دائر کی ہے، جسے رجسٹرار آفس کے اعتراضات دور کرنے کے بعد نمبر 2033/2026 الاٹ کردیا گیا ہے۔

تازہ خبروں کے لیے دوست نیوز کو فالو کریں
🏛️ GOVERNMENT PROJECT

PHA Foundation Flats

Sector I-16, Islamabad

✅ Officially Approved
✅ Easy Installments
✅ No Hidden Charges
Starting from
PKR 60 Lac
View Details →
SPONSORED — Dost Marketing

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں