مرکزی مواد پر جائیں
☀️ اسلام آباد: 16°C
بدھ، 28 اکتوبر 2026
تازہ ترین
📊 ریٹ
USD/PKR 277.05 EUR/PKR 308.71 GBP/PKR 368.89 سونا/تولہ (عالمی) 421,816 PKR Bitcoin $80,567 USD/PKR 277.05 EUR/PKR 308.71 GBP/PKR 368.89 سونا/تولہ (عالمی) 421,816 PKR Bitcoin $80,567
قومی

معدنی وسائل کی ترقی کیلئے مربوط قومی پالیسی وقت کی ضرورت

📅 ✍️ ⏱ 4 منٹ
معدنی وسائل کی ترقی کیلئے مربوط قومی پالیسی وقت کی ضرورت
f 𝕏 ✈ شیئر کریں
f 𝕏
✓ لنک کاپی ہو گیا

لاہور (نمائندہ خصوصی)۔ نیشنل سکول آف پبلک پالیسی (این ایس پی پی) کے زیر اہتمام "پاکستان میں نایاب ارضی معدنیات: مواقع اور چیلنجز” کے موضوع پر 2 روزہ چوتھی پبلک پالیسی کانفرنس پیر کو منعقد ہوئی۔ بیکن ہاوس نیشنل یونیورسٹی (بی این یو) اور بر کی انسٹی ٹیوٹ آف پالیسی اینڈ ریسرچ (بی آئی پی پی) کے اشتراک سے منعقدہ اس کانفرنس میں ماہرین ارضیات، جامعات کے اساتذہ، صنعت کاروں اور ماہرین کی کثیر تعداد موجود تھی۔ کانفرنس کے انعقاد کا مقصد پاکستان میں معدنیات کی تلاش، عالمی منڈی کے رجحانات، ماحولیاتی خدشات، پائیدار استخراج، ویلیو ایڈیشن اور موثر پالیسی سازی کیلئے اسٹریٹجک تعاون کا جائزہ لینا تھا۔

وفاقی وزیر احسن اقبال کا خصوصی خطاب

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال نے کانفرنس سے ویڈیو لنک خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان قدرتی وسائل اور اہم معدنی ذخائر سے مالا مال ہے، ضرورت اس امر کی ہے کہ ان وسائل کو جدید ٹیکنالوجی، ویلیو ایڈیشن، سرمایہ کاری اور صنعتی ترقی سے منسلک کرکے ملکی معیشت کو مضبوط بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کیش لیس معیشت کے قیام کیلئے پرعزم ہے اور اسی طرح معدنی شعبے میں بھی اصلاحات، جدید ارضیاتی سروے، سرمایہ کاری کے فروغ اور معدنیات کی مقامی پراسیسنگ کے لیے متعدد اقدامات بروئے کار لا رہی ہے۔

جدید ٹیکنالوجی اور معاشی خود انحصاری

احسن اقبال نے مزید کہا کہ موجودہ عالمی صورتحال میں نایاب ارضی معدنیات کی اہمیت غیر معمولی طور پر بڑھ چکی ہے۔ یہ معدنیات جدید الیکٹرانکس، مصنوعی ذہانت، قابلِ تجدید توانائی، برقی گاڑیوں، دفاعی ٹیکنالوجی اور دیگر جدید صنعتی شعبوں میں بنیادی اہمیت رکھتی ہیں۔ حکومت معدنی شعبے کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لیے جیو لوجیکل ڈیٹا، سروے اور تحقیق کے نظام کو بہتر بنانے کے لیے کوشاں ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کی طرح ملکی معیشت کو درپیش چیلنجز کا حل مقامی پیداوار اور برآمدات میں اضافہ ہے۔ منرل انویسٹمنٹ فسیلیٹیشن اتھارٹی (ایم آئی ایف اے) کے پلیٹ فارم پر کان کنی کے شعبے میں سرمایہ کاری کے فروغ، رائلٹی اور لائسنسنگ سے متعلق معاملات کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

معاشی ترقی کا سفر اور ملکی وژن

وفاقی وزیر نے کہا کہ حکومت کی ترجیح یہ ہے کہ پاکستان کے معدنی وسائل کو ملکی صنعت کے ساتھ منسلک کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ جب موجودہ حکومت نے اقتدار سنبھالا تو پاکستان ڈیفالٹ کے دہانے پر تھا، تاہم وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی قیادت میں ملکی معیشت کو درست سمت میں گامزن کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں معاشی اور ترقیاتی معرکے میں کامیابی حاصل کرکے دنیا کو اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوانا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے ورلڈ تائیکوانڈو پریزیڈنٹ کپ کا پومسے ایونٹ جیت لیا ہے، جو اس بات کی علامت ہے کہ پاکستانی قوم ہر شعبے میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوانے کی بھرپور قوت رکھتی ہے۔

کانفرنس کے سیشنز اور مقاصد

قبل ازیں ریکٹر نیشنل سکول آف پبلک پالیسی لاہور فرحان عزیز خواجہ اور ڈین نیشنل انسٹیٹیوٹ آف پبلک پالیسی ڈاکٹر نوید الہی نے بھی خطاب کیا۔ کانفرنس کے تین سیشنز میں بالترتیب "پاکستان میں نایاب ارضی معدنیات کی حکمرانی”، "جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ” اور "ارضیاتی امکانات” پر تفصیلی بحث کی گئی۔ کانفرنس کے اختتام پر محقیقین اور مباحثین میں شیلڈز بھی تقسیم کی گئیں۔

تازہ خبروں کے لیے دوست نیوز کو فالو کریں
🏛️ GOVERNMENT PROJECT

PHA Foundation Flats

Sector I-16, Islamabad

✅ Officially Approved
✅ Easy Installments
✅ No Hidden Charges
Starting from
PKR 60 Lac
View Details →
SPONSORED — Dost Marketing

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں