مرکزی مواد پر جائیں
☀️ اسلام آباد: 26°C
ہفتہ، 10 اکتوبر 2026
تازہ ترین
📊 ریٹ
USD/PKR 277.02 EUR/PKR 310.47 GBP/PKR 366.18 سونا/تولہ 435,846 PKR KSE-100 78,400 Bitcoin $82,593 USD/PKR 277.02 EUR/PKR 310.47 GBP/PKR 366.18 سونا/تولہ 435,846 PKR KSE-100 78,400 Bitcoin $82,593
قومی

آزاد کشمیر کے پونچھ اور پلندری میں انتخابات ملتوی، باغ اور حویلی میں 10 اگست کو پولنگ ہوگی

📅 جمعہ، 07 اگست 2026 ✍️ Dost news ⏱ 2 منٹ
آزاد کشمیر کے پونچھ اور پلندری میں انتخابات ملتوی، باغ اور حویلی میں 10 اگست کو پولنگ ہوگی
f 𝕏 ✈ شیئر کریں
f 𝕏
✓ لنک کاپی ہو گیا

آزاد کشمیر کے پونچھ اور پلندری میں انتخابات ملتوی، باغ اور حویلی میں 10 اگست کو پولنگ ہوگی

مظفرآباد: آزاد جموں و کشمیر الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کے تیسرے مرحلے کے دوران امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر ضلع پونچھ اور ضلع پلندری کے تمام انتخابی حلقوں میں پولنگ ملتوی کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

الیکشن کمیشن کے ترجمان کے مطابق ضلع پونچھ اور ضلع پلندری کے انتخابی حلقوں میں 10 اگست کو پولنگ نہیں ہوگی، جبکہ ضلع باغ کے تین انتخابی حلقوں اور ضلع حویلی کے ایک انتخابی حلقے میں پہلے سے جاری شیڈول کے مطابق 10 اگست کو ہی ووٹنگ ہوگی۔

ترجمان نے بتایا کہ انتخابات ملتوی کرنے کا فیصلہ امن و امان کی صورتحال پر تحفظات اور بعض سیاسی شخصیات اور انتخابی امیدواروں کی جانب سے الیکشن کمیشن کو موصول ہونے والی درخواستوں کے پیش نظر کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ متاثرہ حلقوں میں انتخابات کی نئی تاریخ اور نظرثانی شدہ انتخابی شیڈول کا اعلان حالات کا مکمل جائزہ لینے اور تمام متعلقہ امور کو مدنظر رکھتے ہوئے بعد میں کیا جائے گا۔

الیکشن کمیشن کے ترجمان نے کہا کہ انتخابات ملتوی کرنے کا مقصد آزادانہ، منصفانہ، شفاف اور پرامن ماحول میں انتخابی عمل کا انعقاد یقینی بنانا ہے تاکہ ووٹرز بلاخوف و خطر اپنا حق رائے دہی استعمال کر سکیں۔

SPONSORED — Dost Marketing

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں