مرکزی مواد پر جائیں
☀️ اسلام آباد: 26°C
ہفتہ، 10 اکتوبر 2026
تازہ ترین
📊 ریٹ
USD/PKR 276.88 EUR/PKR 310.27 GBP/PKR 366.32 سونا/تولہ 435,634 PKR KSE-100 78,400 Bitcoin $82,655 USD/PKR 276.88 EUR/PKR 310.27 GBP/PKR 366.32 سونا/تولہ 435,634 PKR KSE-100 78,400 Bitcoin $82,655
قومی

چین کے پہلے سمندری تیرتے سولر پاور منصوبے نے ایک کروڑ کلوواٹ گھنٹے سے زائد بجلی پیدا کر لی

📅 جمعرات، 06 اگست 2026 ✍️ Dost news ⏱ 2 منٹ
چین کے پہلے سمندری تیرتے سولر پاور منصوبے نے ایک کروڑ کلوواٹ گھنٹے سے زائد بجلی پیدا کر لی (تصویر 1)
f 𝕏 ✈ شیئر کریں
f 𝕏
✓ لنک کاپی ہو گیا

چین کے پہلے سمندری تیرتے سولر پاور منصوبے نے ایک کروڑ کلوواٹ گھنٹے سے زائد بجلی پیدا کر لی

بیجنگ: چین کے پہلے سمندری پانی میں قائم تیرتے فوٹو وولٹائک (پی وی) منصوبے نے 2025 کے وسط میں آپریشن شروع ہونے کے بعد اب تک مجموعی طور پر ایک کروڑ (10 ملین) کلوواٹ گھنٹے سے زائد بجلی پیدا کر لی ہے۔

چین کے پہلے سمندری تیرتے سولر پاور منصوبے نے ایک کروڑ کلوواٹ گھنٹے سے زائد بجلی پیدا کر لی (تصویر 2)

پیپلز ڈیلی چائنا کے مطابق یہ منصوبہ مشرقی چین کے صوبہ شان ڈونگ کے شہر چنگ ڈاؤ میں واقع ہے۔ تقریباً 60 ہزار مربع میٹر پر پھیلے اس منصوبے کی نصب شدہ پیداواری صلاحیت 7.5 میگاواٹ ہے۔

چین کے پہلے سمندری تیرتے سولر پاور منصوبے نے ایک کروڑ کلوواٹ گھنٹے سے زائد بجلی پیدا کر لی (تصویر 3)

رپورٹ کے مطابق منصوبے میں جدید انجینئرنگ ڈیزائن استعمال کیا گیا ہے، جس کے تحت سولر پینل سمندر کی سطح پر تیرتے ہیں اور مدوجزر کے ساتھ حرکت کرتے رہتے ہیں۔ اس ٹیکنالوجی کی بدولت سولر پینلز اور پانی کی سطح کے درمیان انتہائی کم فاصلہ برقرار رہتا ہے، جو روایتی ستونوں پر نصب ڈھانچوں کے مقابلے میں تقریباً دس گنا کم ہے۔

ماہرین کے مطابق یہ جدید ڈیزائن بجلی کی پیداوار میں بہتری، سمندری ماحول سے مطابقت اور قابلِ تجدید توانائی کے منصوبوں کی پائیداری میں اہم کردار ادا کرے گا۔

SPONSORED — Dost Marketing

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں