مرکزی مواد پر جائیں
☀️ اسلام آباد: 26°C
ہفتہ، 10 اکتوبر 2026
تازہ ترین
📊 ریٹ
USD/PKR 276.88 EUR/PKR 310.27 GBP/PKR 366.32 سونا/تولہ 435,634 PKR KSE-100 78,400 Bitcoin $82,655 USD/PKR 276.88 EUR/PKR 310.27 GBP/PKR 366.32 سونا/تولہ 435,634 PKR KSE-100 78,400 Bitcoin $82,655
قومی

بابر اعظم نے عمران خان اور وسیم اکرم کا تاریخی ریکارڈ برابر کر دیا

📅 جمعرات، 06 اگست 2026 ✍️ Dost news ⏱ 3 منٹ
بابر اعظم نے عمران خان اور وسیم اکرم کا تاریخی ریکارڈ برابر کر دیا
f 𝕏 ✈ شیئر کریں
f 𝕏
✓ لنک کاپی ہو گیا

بابر اعظم نے عمران خان اور وسیم اکرم کا تاریخی ریکارڈ برابر کر دیا

اسلام آباد: پاکستان کے ٹیسٹ کپتان بابر اعظم نے بین الاقوامی کرکٹ میں سابق کپتان عمران خان اور لیجنڈری فاسٹ بولر وسیم اکرم کا ایک تاریخی ریکارڈ برابر کر دیا۔ ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں پلیئر آف دی سیریز کا اعزاز حاصل کرنے کے بعد بابر اعظم کے بین الاقوامی کرکٹ میں مجموعی طور پر 10 پلیئر آف دی سیریز ایوارڈز ہو گئے، جس کے ساتھ وہ عمران خان اور وسیم اکرم کے ہم پلہ ہو گئے ہیں۔

بابر اعظم اب پاکستان کی جانب سے بین الاقوامی کرکٹ میں سب سے زیادہ 10 پلیئر آف دی سیریز ایوارڈز جیتنے والے کھلاڑیوں کی فہرست میں عمران خان اور وسیم اکرم کے ساتھ مشترکہ طور پر پہلے نمبر پر ہیں، جبکہ سابق کپتان وقار یونس 9 ایوارڈز کے ساتھ چوتھے نمبر پر موجود ہیں۔

ویسٹ انڈیز کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں بابر اعظم نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے چار اننگز میں 193 رنز اسکور کیے۔ ان کی اوسط 96.50 رہی اور وہ سیریز کے سب سے زیادہ رنز بنانے والے بیٹر بھی رہے۔

بابر اعظم نے پہلے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں 23 رنز بنائے، دوسری اننگز میں نصف سنچری اسکور کی، جبکہ دوسرے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں 88 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی۔ سیریز کی آخری اننگز میں انہوں نے 30 گیندوں پر ناقابل شکست 24 رنز بنا کر پاکستان کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔

سیریز کے اختتام پر بابر اعظم اور ویسٹ انڈیز کے آل راؤنڈر جسٹن گریوز کو مشترکہ طور پر پلیئر آف دی سیریز قرار دیا گیا۔

یہ بابر اعظم کے ٹیسٹ کیریئر کا پہلا پلیئر آف دی سیریز ایوارڈ ہے، جبکہ اس سے قبل وہ پانچ مرتبہ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل اور چار مرتبہ ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میں یہ اعزاز اپنے نام کر چکے ہیں۔

SPONSORED — Dost Marketing

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں