مرکزی مواد پر جائیں
☀️ اسلام آباد: 26°C
ہفتہ، 10 اکتوبر 2026
تازہ ترین
📊 ریٹ
USD/PKR 276.88 EUR/PKR 310.27 GBP/PKR 366.32 سونا/تولہ 435,634 PKR KSE-100 78,400 Bitcoin $82,522 USD/PKR 276.88 EUR/PKR 310.27 GBP/PKR 366.32 سونا/تولہ 435,634 PKR KSE-100 78,400 Bitcoin $82,522
قومی

وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام کا یومِ استحصال کشمیر کی مرکزی تقریب کی تیاریوں کا جائزہ

📅 بدھ، 05 اگست 2026 ✍️ Dost news ⏱ 2 منٹ
وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام کا یومِ استحصال کشمیر کی مرکزی تقریب کی تیاریوں کا جائزہ
f 𝕏 ✈ شیئر کریں
f 𝕏
✓ لنک کاپی ہو گیا

وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام کا یومِ استحصال کشمیر کی مرکزی تقریب کی تیاریوں کا جائزہ

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے امور کشمیر، گلگت بلتستان و سیفران انجینئر امیر مقام نے ڈی چوک اسلام آباد میں یومِ استحصال کشمیر کے موقع پر منعقد ہونے والی مرکزی تقریب کی تیاریوں کا تفصیلی جائزہ لیا۔

وزارت کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اس موقع پر وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر برائے امور کشمیر، گلگت بلتستان و سیفران شبیر احمد عثمانی، جوائنٹ سیکرٹری امور کشمیر، گلگت بلتستان و سیفران منور حسن اور وزارت کے دیگر سینئر حکام بھی موجود تھے۔

وفاقی وزیر نے تقریب کے انتظامات کا معائنہ کرتے ہوئے متعلقہ حکام کو ضروری ہدایات جاری کیں اور اس بات پر زور دیا کہ تقریب کو شایانِ شان انداز میں منعقد کرنے کے لیے تمام ممکنہ انتظامات مکمل کیے جائیں۔

انجینئر امیر مقام نے کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور یومِ استحصال کشمیر کے موقع پر پوری پاکستانی قوم کشمیری عوام کے ساتھ اپنی غیر متزلزل یکجہتی کا اظہار کر رہی ہے۔

SPONSORED — Dost Marketing

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں