مرکزی مواد پر جائیں
☀️ اسلام آباد: 26°C
ہفتہ، 10 اکتوبر 2026
تازہ ترین
📊 ریٹ
USD/PKR 276.88 EUR/PKR 310.27 GBP/PKR 366.32 سونا/تولہ 435,634 PKR KSE-100 78,400 Bitcoin $82,738 USD/PKR 276.88 EUR/PKR 310.27 GBP/PKR 366.32 سونا/تولہ 435,634 PKR KSE-100 78,400 Bitcoin $82,738
قومی

آزاد کشمیر میں مسلم لیگ (ن) نے سادہ اکثریت حاصل کر لی، رانا ثناء اللہ اور امیر مقام کی پریس کانفرنس

📅 پیر، 03 اگست 2026 ✍️ Dost news ⏱ 4 منٹ
آزاد کشمیر میں مسلم لیگ (ن) نے سادہ اکثریت حاصل کر لی، رانا ثناء اللہ اور امیر مقام کی پریس کانفرنس
f 𝕏 ✈ شیئر کریں
f 𝕏
✓ لنک کاپی ہو گیا

آزاد کشمیر میں مسلم لیگ (ن) نے سادہ اکثریت حاصل کر لی، رانا ثناء اللہ اور امیر مقام کی پریس کانفرنس

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) وزیراعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ اور وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان انجینئر امیر مقام نے کہا ہے کہ آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کے دو مراحل کے بعد پاکستان مسلم لیگ (ن) نے سادہ اکثریت حاصل کر لی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر کی تاریخ میں شفاف، آزادانہ اور منصفانہ انتخابات منعقد ہوئے، جن میں عوام نے بھرپور شرکت کر کے جمہوریت پر اپنے اعتماد کا اظہار کیا۔

پیر کو اسلام آباد میں مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ نے کہا کہ دوسرے مرحلے میں آزاد کشمیر اور مہاجرین کی 20 نشستوں پر انتخابی عمل مکمل ہوا، جس کے بعد مسلم لیگ (ن) واضح اکثریت کے ساتھ حکومت بنانے کی پوزیشن میں آ گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام نے مسلم لیگ (ن) کی قیادت اور پالیسیوں پر اعتماد کا اظہار کیا ہے اور پارٹی آزاد کشمیر کے عوام سے کیے گئے تمام وعدے پورے کرے گی۔

رانا ثناء اللہ نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے انتخابی نتائج سے قبل ہی دھاندلی کا بیانیہ اختیار کر لیا تھا، تاہم شواہد طلب کیے جانے پر ان کے الزامات محدود ہوتے گئے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ الیکشن کمیشن، انتظامیہ اور سکیورٹی اداروں نے آزادانہ، منصفانہ اور شفاف انتخابات کے انعقاد میں مؤثر کردار ادا کیا، جس پر وہ مبارکباد کے مستحق ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس انتخابات کے آخری مرحلے کے فوراً بعد منعقد ہوگا، جس میں حکومت سازی کے حوالے سے فیصلے کیے جائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ آزاد کشمیر میں تعمیر و ترقی کا ایک نیا دور شروع کیا جائے گا۔

وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام نے کہا کہ انتخابات کے دوسرے مرحلے کی کامیابی صرف مسلم لیگ (ن) کی نہیں بلکہ جمہوریت، کشمیری عوام اور ریاستی عملداری کی کامیابی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام نے بائیکاٹ کی اپیل مسترد کرتے ہوئے بھرپور ٹرن آؤٹ کے ساتھ اپنے جمہوری حق کا استعمال کیا۔

امیر مقام نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) گزشتہ دو برس سے آزاد کشمیر میں منظم سیاسی مہم چلا رہی تھی، جس کا نتیجہ عوامی حمایت کی صورت میں سامنے آیا۔ انہوں نے کہا کہ انتخابات کا تیسرا مرحلہ بھی پہلے دو مراحل کی طرح آزادانہ اور شفاف ہوگا اور مسلم لیگ (ن) اس میں بھی کامیابی حاصل کرے گی۔

انہوں نے دھرنے میں شریک افراد سے ایک بار پھر مذاکرات کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ احتجاج اور دھرنوں سے مسائل حل نہیں ہوتے، بلکہ مذاکرات ہی آگے بڑھنے کا راستہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت آزاد کشمیر کے عوام کی فلاح و بہبود اور ترقی کے لیے اپنے وعدوں پر عملدرآمد جاری رکھے گی۔

SPONSORED — Dost Marketing

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں