مرکزی مواد پر جائیں
☀️ اسلام آباد: 26°C
ہفتہ، 10 اکتوبر 2026
تازہ ترین
📊 ریٹ
USD/PKR 276.88 EUR/PKR 310.27 GBP/PKR 366.32 سونا/تولہ 435,634 PKR KSE-100 78,400 Bitcoin $82,719 USD/PKR 276.88 EUR/PKR 310.27 GBP/PKR 366.32 سونا/تولہ 435,634 PKR KSE-100 78,400 Bitcoin $82,719
قومی

آزاد کشمیر مہاجرین نشستوں کے انتخابات میں عوام نے مسلم لیگ (ن) پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا، مریم اورنگزیب، بیرسٹر دانیال چوہدری

📅 اتوار، 02 اگست 2026 ✍️ Dost news ⏱ 3 منٹ
آزاد کشمیر مہاجرین نشستوں کے انتخابات میں عوام نے مسلم لیگ (ن) پر بھرپور
f 𝕏 ✈ شیئر کریں
f 𝕏
✓ لنک کاپی ہو گیا

آزاد کشمیر مہاجرین نشستوں کے انتخابات میں عوام نے مسلم لیگ (ن) پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا، مریم اورنگزیب، بیرسٹر دانیال چوہدری

راولپنڈی (نمائندہ خصوصی): پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب اور وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے اطلاعات و نشریات بیرسٹر دانیال چوہدری نے کہا ہے کہ آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کی مہاجرین کی نشستوں کے انتخابات میں عوام نے مسلم لیگ (ن) پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا ہے اور ووٹرز نے اپنی رائے کے ذریعے پارٹی کی قیادت اور بیانیے کی توثیق کی ہے۔ راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ میرپور سمیت مختلف علاقوں میں ووٹرز نے شیر پر مہر لگا کر محمد نواز شریف کے بیانیے کی حمایت کی، جبکہ راولپنڈی، مظفرآباد اور دیگر علاقوں میں مسلم لیگ (ن) کے انتخابی کیمپوں پر کارکنوں کا جوش و خروش پارٹی کی کامیابی کی واضح علامت ہے۔ انہوں نے کہا کہ انتخابات دھاندلی کے الزامات، دھمکیوں یا شور شرابے سے نہیں بلکہ کارکردگی، ووٹرز کی بھرپور شرکت اور ووٹ کی طاقت سے جیتے جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) جمہوریت، آئین اور عوامی مینڈیٹ پر مکمل یقین رکھتی ہے اور انتخابی عمل کے اگلے مرحلے میں بھی کامیابی حاصل کرے گی۔ اس موقع پر بیرسٹر دانیال چوہدری نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے پولنگ کیمپ ویران رہے جبکہ ان کی پریس کانفرنس ہی انتخابی شکست کا واضح ثبوت ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور مہاجرین کشمیر کی حقیقی نمائندہ جماعت مسلم لیگ (ن) ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) ہر سطح پر کشمیری عوام کے حقوق کے تحفظ کے لیے آواز بلند کرتی رہے گی، جبکہ وزیراعظم محمد شہباز شریف کی قیادت میں پاکستان عالمی سطح پر بھی کشمیریوں کے حق خودارادیت کا مؤثر مقدمہ پیش کر رہا ہے۔ بیرسٹر دانیال چوہدری نے کہا کہ عوام کا اعتماد آج بھی مسلم لیگ (ن) اور محمد نواز شریف کے بیانیے پر قائم ہے۔

SPONSORED — Dost Marketing

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں