مرکزی مواد پر جائیں
☀️ اسلام آباد: 26°C
ہفتہ، 10 اکتوبر 2026
تازہ ترین
📊 ریٹ
USD/PKR 276.88 EUR/PKR 310.27 GBP/PKR 366.32 سونا/تولہ 435,634 PKR KSE-100 78,400 Bitcoin $82,734 USD/PKR 276.88 EUR/PKR 310.27 GBP/PKR 366.32 سونا/تولہ 435,634 PKR KSE-100 78,400 Bitcoin $82,734
قومی

راول ڈیم میں پانی کی سطح بلند، سپل ویز آج (ہفتہ کو) صبح 6 بجے کھولنے کا فیصلہ

📅 جمعہ، 31 جولائی 2026 ✍️ Dost news ⏱ 2 منٹ
f 𝕏 ✈ شیئر کریں
f 𝕏
✓ لنک کاپی ہو گیا

راول ڈیم میں پانی کی سطح بلند، سپل ویز آج (ہفتہ کو) صبح 6 بجے کھولنے کا فیصلہ

اسلام آباد، 31 جولائی: وفاقی دارالحکومت اور گردونواح میں ہونے والی موسلادھار بارشوں کے باعث راول ڈیم میں پانی کی سطح نمایاں طور پر بلند ہو گئی ہے، جس کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ نے احتیاطی اقدامات کے تحت ڈیم کے سپل ویز ہفتہ کی صبح (آج) 6 بجے کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق راول ڈیم میں پانی کی سطح 1748.30 فٹ تک پہنچ چکی ہے، جس کے باعث اضافی پانی کے اخراج کے لیے سپل ویز کھولے جائیں گے تاکہ ڈیم میں پانی کی سطح کو محفوظ حد میں رکھا جا سکے۔

ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے تمام متعلقہ اداروں کو ہائی الرٹ رہنے اور کسی بھی ممکنہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے بروقت اور مؤثر رسپانس یقینی بنانے کی ہدایت جاری کی ہے۔

ضلعی انتظامیہ نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ندی نالوں، برساتی گزرگاہوں اور سیلابی ریلوں کے قریب جانے سے گریز کریں اور غیر ضروری طور پر خطرناک مقامات کا رخ نہ کریں۔

ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے کہا ہے کہ کسی بھی ہنگامی صورتحال یا غیر معمولی واقعے کی صورت میں شہری فوری طور پر ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ ریسکیو اداروں سے رابطہ کریں تاکہ بروقت امدادی کارروائیاں یقینی بنائی جا سکیں۔

SPONSORED — Dost Marketing

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں