مرکزی مواد پر جائیں
☀️ اسلام آباد: 26°C
ہفتہ، 10 اکتوبر 2026
تازہ ترین
📊 ریٹ
USD/PKR 276.88 EUR/PKR 310.27 GBP/PKR 366.32 سونا/تولہ 435,634 PKR KSE-100 78,400 Bitcoin $82,817 USD/PKR 276.88 EUR/PKR 310.27 GBP/PKR 366.32 سونا/تولہ 435,634 PKR KSE-100 78,400 Bitcoin $82,817
قومی

کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ میں پاکستان کی فتح پر جشن، کھیلوں کی سرپرستی کمپنی کے وژن کا حصہ ہے، زونگ کے ہیڈ آف مارکیٹنگ ساجد منیر اور والی بال فیڈریشن کے چیئرمین چوہدری یعقوب کا خطاب

📅 جمعہ، 31 جولائی 2026 ✍️ Dost news ⏱ 4 منٹ
کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ میں پاکستان کی فتح پر جشن، کھیلوں کی (تصویر 1)
f 𝕏 ✈ شیئر کریں
f 𝕏
✓ لنک کاپی ہو گیا

کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ میں پاکستان کی فتح پر جشن، کھیلوں کی سرپرستی کمپنی کے وژن کا حصہ ہے، زونگ کے ہیڈ آف مارکیٹنگ ساجد منیر اور والی بال فیڈریشن کے چیئرمین چوہدری یعقوب کا خطاب

اسلام آباد، 31 جولائی: کاوا (CAVA) مینز والی بال چیمپئن شپ 2026 میں پاکستان کی تاریخی کامیابی پر آفیشل ٹائٹل پارٹنر زونگ نے قومی ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ کھیلوں کی سرپرستی، نوجوان ٹیلنٹ کی حوصلہ افزائی اور جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے پاکستان کے روشن مستقبل کی تعمیر کمپنی کے وژن کا اہم حصہ ہے۔

سنٹرل ایشین والی بال ایسوسی ایشن (CAVA) کے زیر اہتمام منعقدہ چھ ملکی چیمپئن شپ کے فائنل میں پاکستان نے بنگلہ دیش کو تین صفر سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا۔ ٹورنامنٹ میں پاکستان کے علاوہ بنگلہ دیش، قازقستان، نیپال، سری لنکا اور ازبکستان کی ٹیموں نے شرکت کی۔

چیمپئن شپ کے اختتامی موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے زونگ کے ہیڈ آف مارکیٹنگ ساجد منیر نے کہا کہ والی بال پاکستان کے لاکھوں نوجوانوں کا پسندیدہ کھیل ہے، اسی لیے زونگ نے CAVA مینز والی بال چیمپئن شپ 2026 کے ساتھ شراکت داری کی تاکہ ابھرتے ہوئے کھلاڑیوں کو اپنی صلاحیتوں کے اظہار کے لیے عالمی معیار کا پلیٹ فارم فراہم کیا جا سکے۔

کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ میں پاکستان کی فتح پر جشن، کھیلوں کی (تصویر 2)

انہوں نے کہا کہ زونگ کی جدید 5G ٹیکنالوجی نے شائقین کو ٹورنامنٹ کے ہر لمحے سے منسلک رکھا اور انہیں میچوں کے یادگار لمحات فوری طور پر دوسروں تک پہنچانے کا موقع فراہم کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی تین صفر سے تاریخی فتح پوری قوم کے لیے باعثِ فخر ہے اور زونگ کو خوشی ہے کہ وہ اس یادگار کامیابی کا حصہ بنا۔

ساجد منیر نے مزید کہا کہ زونگ کا وژن "ایسا ہے فیوچر” جدید ٹیکنالوجی اور انسانی صلاحیتوں کے امتزاج سے پاکستان کے بہتر مستقبل کی تعمیر پر مبنی ہے، جبکہ کھیل اسی وژن کا اہم جزو ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کمپنی مستقبل میں بھی نوجوانوں، کھیلوں اور قومی صلاحیتوں کے فروغ کے لیے اپنی معاونت جاری رکھے گی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان والی بال فیڈریشن کے چیئرمین چوہدری محمد یعقوب نے کہا کہ زونگ کی بطور آفیشل ٹائٹل پارٹنر شراکت داری نے CAVA مینز والی بال چیمپئن شپ 2026 کو خطے کے اہم ترین کھیلوں کے مقابلوں میں شامل کرنے میں کلیدی کردار ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس تعاون سے نوجوان ٹیلنٹ کی حوصلہ افزائی، کھیلوں کے اعلیٰ معیار کے فروغ اور علاقائی تعاون کو مزید تقویت ملی ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ چیمپئن شپ پاکستان کی عالمی معیار کے کھیلوں کے مقابلوں کی کامیاب میزبانی کی صلاحیت کا بھی مظہر ہے اور ایسے ایونٹس سے ملک میں والی بال سمیت دیگر کھیلوں کے فروغ کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔

تقریب کے اختتام پر زونگ کے ہیڈ آف مارکیٹنگ ساجد منیر نے CAVA اور پاکستان والی بال فیڈریشن کے عہدیداروں کے ہمراہ فاتح پاکستانی ٹیم کو چیمپئن شپ ٹرافی پیش کی اور کھلاڑیوں کو ان کی شاندار کارکردگی پر مبارکباد دی۔

SPONSORED — Dost Marketing

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں